ناسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی ، شالارتھ آئی ڈی کیلئے 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے کلرک گرفتار


ناسک ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں اینٹی کرپشن بیورو کی کارروائی ، شالارتھ آئی ڈی کیلئے 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے کلرک گرفتار 




 ناسک : 13 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک کے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن آفس کے ایک جونیئر کلرک کو 50 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔بدعنوان کلرک کا نام دگمبر ارجن سالوے ہے۔ اے سی بی کی ٹیم نے بدھ آج 13 ستمبر بروز بدھ کو ناسک کے ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن کے دفتر میں یہ کارروائی کی۔


 شکایت کنندہ ایک پرائیویٹ اسکول میں بطور سپاہی کام کر رہا ہے۔ انہیں تقرری کی تاریخ سے اب تک کوئی تنخواہ نہیں ملی ہے۔ اس تنخواہ کے حصول کے لیے درکار اسکول نمبر (شالارتھ ائی ڈی) حاصل کرنے کے لیے اسکول کے ذریعے ایجوکیشن آفیسر کے دفتر میں تجویز پیش کی گئی۔ جونیئر کلرک ڈگمبر سالوے نے اس تجویز کو منظور کرنے کے لیے شکایت کنندہ سے 50 ہزار روپے کی رشوت طلب کی۔ چونکہ شکایت کنندہ رشوت دینے پر راضی نہیں ہوا اور اس نے ناسک اے سی بی سے شکایت کی۔

 جب اے سی بی ٹیم نے تصدیق کی تو پتہ چلا کہ دگمبر سالوے نے شکایت کنندہ سے 50 ہزار روپے کی رشوت مانگی تھی۔ ٹیم نے ناسک کے ڈپٹی ڈائرکٹر آف ایجوکیشن کے دفتر میں جال بچھا دیا اور دگمبر سالوے کو شکایت کنندہ سے 50 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ اس کلرک کے خلاف انسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


 یہ کارروائی پولس سپرنٹنڈنٹ شرمستھا گھارگے والاوالکر نے کی۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مادھو ریڈی کی رہنمائی میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولس انیل بڈگجر اور ان کی ٹیم نے کیا۔اس کارروائی سے ناسک ضلع ایجوکیشن محکمہ میں کھلبلی مچی ہوئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے