جینت پاٹل کو ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا ، سنیل تٹکرے نئے صدر نامزد ، پرفل پٹیل، چھگن بھجبل اور دھننجے منڈے کی مشترکہ پریس کانفرنس


جینت پاٹل کو ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹایا گیا ، سنیل تٹکرے نئے صدر نامزد ، پرفل پٹیل، چھگن بھجبل اور دھننجے منڈے کی مشترکہ پریس کانفرنس



جینت پاٹل اور جیتندر آہواڑ کیخلاف پارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مکتوب اسمبلی اسپیکر کو پیش:  اجیت دادا پوار 


اجیت پوار پارٹی نہیں، جینت پاٹل ہی این سی پی کے صدر ہیں، شرد پوار کا اظہار 




 ممبئی : 3 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اجیت پوار نے شندے-فرنویس حکومت میں حصہ لیکر نائب وزیر اعلیٰ بن گئے جس سے ریاست کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ہے۔  ایک طرف جینت پاٹل کی این سی پی نے 9 ایم ایل اے کو نااہل قرار دینے کی عرضی داخل کی ہے۔  تو دوسری طرف پرفل پٹیل کی این سی پی نے اعلان کیا ہے کہ جینت پاٹل کو ریاستی صدر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سنیل تٹکرے کو مقرر کیا گیا ہے۔اسطرح کی تفصیلات اجیت پوار، پرفل پٹیل، چھگن بھجبل اور دھننجے منڈے نے مشترکہ پریس کانفرنس سے دیکر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں مزید ہلچل پیدا کردی ہے۔

 

 پرفل پٹیل نے کہا کہ ہم اجیت پوار کی قیادت میں حکومت میں شامل ہوئے۔آج کچھ تنظیمی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔  پرفل پٹیل نے کہا کہ مجھے قومی ایگزیکٹیو صدر کی ذمہ داری گزشتہ اجلاس میں دی گئی تھی اور اس میں ایک ورکنگ صدر اور ایک نائب صدر بنائے گئے تھے ۔ پارٹی میں تمام تقرریاں میرے دستخط سے ہوئیں۔ جینت پاٹل کو تنظیمی انتخابات کرائے بغیر عارضی بنیادوں پر علاقائی صدر کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی تھی لیکن اب میں جینت پاٹل کو اس ذمہ داری سے ہٹا کر اور انکی جگہ سنیل تٹکرے کو مقرر کیا گیا ، وہ اب سے تمام کام دیکھیں گے۔  پرفل پٹیل نے بتایا کہ جینت پاٹل کو اس کی اطلاع دی گئی ہے۔

 سنیل تاٹکرے کو تنظیم میں تبدیلی کرنے کے تمام حقوق حاصل ہوں گے۔ کسی شخص کے خلاف معطلی کی کوئی کارروائی نہیں۔ یہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کے پاس ہے۔ اجیت پوار کو تمام ایم ایل ایز نے پارٹی کا قانون ساز لیڈر مقرر کیا ہے۔پرفل پٹیل نے یہ بھی کہا کہ اسمبلی کے صدر کو اطلاع دی گئی ہے کہ انل پاٹل کو ترجمان نامزد کر دیا گیا ہے۔جبکہ روپالی چاکنکر کو ریاستی مہیلا صدر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے ۔پرفل پٹیل نے کہا کہ جینت پاٹل اور جیتندر آہواڑ کے خلاف پارٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کا مکتوب اسمبلی اسپیکر کو پیش کیا گیا ہے اور ان پر بھی کارروائی کی جائے گی ۔دوسری جانب شرد پوار نے کہا کہ اجیت پوار پارٹی نہیں ہے ۔جینت پاٹل این سی پی کے ریاستی صدر ہیں ۔ان سب حالات سے صاف ہے کہ اب این سی پی میں دو گروپ کھل کر سامنے آگئے ہیں ۔اور دونوں گروپ پارٹی پر اپنے اپنے دعوے کررہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے