قدوائی روڈ و بھنگار بازار کے ہاکرس کیساتھ آصف شیخ کی سٹی پولس انسپکٹر و کارپوریشن حکام سے ملاقات


قدوائی روڈ و بھنگار بازار کے ہاکرس کیساتھ آصف شیخ کی سٹی پولس انسپکٹر و کارپوریشن حکام سے ملاقات


کمشنر کی غیر حاضری پر شیخ آصف برہم ،ہنگامی احتجاج درج ، ہاکرس کو روزگار کیلئے مستقل متبادل جگہ دینے اور تہواروں کے پیش نظر ٹھیلہ گاڑی لگانے کی اجازت کا مطالبہ


کارپوریشن کمشنر کو دو دنوں کا الٹی میٹم ،ورنہ کمشنر بمقابلہ آصف شیخ و ہاکرس، شہر کے مخصوص علاقے میں ہی اتی کرمن مہم کیوں؟



مالیگاؤں : 17 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کی مصروف ترین شاہراہ رفیع احمد قدوائی روڈ اور مصطفی بھنگار بازار روڈ پر آباد ناجائز تجاؤزات صاف کردیئے گئے ہیں جس کے سبب سیکڑوں ہاکرس بے روزگار ہوگئے ہیں ۔تہوار سر پر اچکے ہیں اور ان ہاکرس کو دو وقت کی روزی روٹی کی فکر ستا رہی ہیں ایسے میں مالیگاؤں کارپوریشن و پولس انتظامیہ انسانیت کے ناطے ان ہاکرس کو مستقل طور پر روزگار کیلئے متبادل جگہ فراہم کرے اور تب تک اسکول نمبر 14 کے گراؤنڈ میں اور قدوائی روڈ پر بہت زیادہ تجاوزات نہ کرتے ہوئے صرف ایک ٹھیلہ گاڑی لگانے کی اجازت دے ۔اسطرح کا مطالبہ لیکر آج صبح ساڑھے گیارہ بجے سٹی پولس اسٹیشن میں مصطفیٰ بھنگار بازار اور قدوائی روڈ ہاکرس کے وفد کیساتھ آصف شیخ رشید نے پی آئے سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں روزی روٹی کرنے کی اجازت دی جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ تہواروں کے پیش نظر اسکول نمبر 14 میں جگہ کیلئے آپ تعاون کریں ہم کارپوریشن سے نمائندگی کررہے ہیں اور عید بعد روزگار کے مستقل انتظامات کئے جائیں ۔اسی طرح قدوائی روڈ پر ایک ٹھیلہ گاڑی لگانے کی اجازت دی جائے رمضان المبارک کے پیش نظر غریب عوام قدوائی روڈ سے سستا کپڑا خریدتی ہے اور یہ ہاکرس اپنا اور اپنی خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔اسطرح کی جذباتی حقائق شیخ آصف نے پولس انتظامیہ کو بتایا ۔


اسی طرح اس وفد نے مذکورہ مطالبات کو لیکر شیخ آصف کی قیادت میں کارپوریشن میں حاضری لگوایا ۔جہاں شیخ آصف نے کہا کہ ہم وفد کے ساتھ کارپوریشن پہنچے ہیں ۔لیکن کارپوریشن میں کمشنر موجود نہیں تھے ۔تقریبا دو گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بھی کمشنر صاحب نہیں آئے لیکن اس دوران دو مرتبہ ڈپٹی کمشنر راجو کھیرنار اپنا فرض سمجھتے ہوئے وفد سے بات کرنے آئے ۔انہوں نے کارپوریشن کی جانب سے تیقن دیا کہ ہم آپکے مطالبہ پر عمل کریں گے اور قانونی و انسانی ہمدردی کے طور پر جو درست ہوگا اسے نافذ کیا جائے گا۔


شیخ آصف نے یہاں موجود میڈیا نمائندوں کو تفصیل پیش کرتے ہوئے مذکورہ معاملہ دہرایا اور بتایا کہ مالیگاؤں شہر کے کمشنر کو غریبوں سے بات کرنے کا وقت نہیں ہے ۔میونسپل کمشنر بھالچندر گوساوی پر الزامات لگاتے ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ کمشنر صاحب صرف بڑے بڑے ٹھیکہ داروں اور کانٹریکٹر سے ملاقات کرتے ہیں ۔غریب اور محنت کش عوام کی انہیں کوئی فکر نہیں ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر بہت بڑا شہر ہوگیا ہے ۔پورے شہر میں اتی کرمن کا مسلہ ہے تو پھر کارروائی ایک ہی علاقے میں کیوں ہورہی ہیں؟ شیخ آصف نے اتی کرمن محکمہ اور سوپر وائزر پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہفتہ خوری کررہے ہیں اور صرف چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والے ہاکرس کو پریشان کیا جارہا ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ کمشنر صاحب کا دل بھی بڑے لوگوں میں لگا رہتا ہے۔


آصف شیخ نے کارپوریشن کے صدر دروازے پر ہنگامی احتجاج کرتے ہوئے زمین پر ہی اپنی نشست اختیار کرلی اور کچھ ہی دیر میں سیکڑوں ہاکرس آصف شیخ کے ساتھ زمین پر بیٹھ گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولس حکام اور کارپوریشن گارڈز شیخ آصف کو منانے کیلئے پہنچ گئے لیکن آصف شیخ نے کہا کہ میرا کوئی احتجاج نہیں ہے بلکہ میں ہاکرس کے مفاد میں یہاں آیا ہوں اور مجھکو مثبت تیقن دیا جائے میں خود سب کو ساتھ لیکر چلا جاؤں گا ۔ آصف شیخ کارپوریشن کے ڈپٹی کمشنر نے مثبت تیقن دیا جس پر شیخ آصف نے کہا کہ شہر کی عوام اور غریب ہاکرس کیلئے کارپوریشن تعاون کریں ورنہ میں خود دو دنوں کے بعد بتاؤں گا کہ شہر کتنا بڑا ہے اور کمشنر صاحب کو کہاں کتنا کام کرنا پڑے گا؟ ۔آصف شیخ نے کارپوریشن کمشنر کو دو دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات  حل نہیں کئے گئے تو پھر کمشنر بمقابلہ آصف شیخ اور ہاکرس درمیان ہوگا اور ایسے میں شہر کے حالات بگڑتے ہیں تو اسکے ذمہ دار کارپوریشن کمشنر ہونگے۔اس موقع پر شکیل بیگ،نثار شاہ بھنگار والے، مسلم سید، جاوید بیگ، شکیل شاہ سمیت سیکڑوں ہاکرس موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے