سبزی و پھل فروشوں سے کمیشن معاملہ : موجودہ حالات تک میٹنگ ملتوی ، بازار سمیتی کے چیئرمین و سیکرٹریز کی این سی پی بھون پر آمد

سبزی و پھل فروشوں سے کمیشن  معاملہ : موجودہ حالات تک میٹنگ ملتوی ، بازار سمیتی کے چیئرمین و سیکرٹریز کی این سی پی بھون پر آمد 


دس دنوں بعد مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین و بورڈ آف ڈائریکٹرس کے ساتھ آصف شیخ کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا


مالیگاؤں : 15 نومبر (پریس ریلیز) بازار سمیتی میں کمیشن کے نام پر جاری بیجا لوٹ کھسوٹ کو لیکر شہر کے سبزی اور پھل فروشوں نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ رشید سے مطالبہ کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی تھی جس پر آصف شیخ نے مارکیٹ کمیٹی سے مطالبہ کیا اور جاری کمیشن خوری پر قدغن لگانے کا مطالبہ کیا اور نہ مانے جانے کی صورت میں احتجاج کرنے کا انتباہ بھیج دیا ۔اس سلسلے میں مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران سے مختلف میٹنگ کا انعقاد کیا گیا لیکن فیصلہ ابھی بھی ہونا باقی ہے ایسے میں مالیگاؤں شہر کے موجودہ حالات پر امن ہیں لیکن ہمیں کچھ روز تک احتیاط سے کام لیتے ہوئے صبر کرنا چاہئے اسطرح کا اظہار آصف شیخ نے این سی پی بھون پر مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین و بورڈ آف ڈائریکٹرس کی آمد پر منعقدہ میٹنگ میں کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ شہر کے حالات ابھی مناسب نہیں ہیں اس لئے ہم اس ہفتہ کوئی میٹنگ کا انعقاد نہیں کریں گے بلکہ اس میٹنگ کو دس دنوں کیلئے آگے بڑھاتے ہوئے فیصلہ کریں گے ۔اس پر مارکیٹ کمیٹی کے ذمہ داران نے اپنی رضامندی ظاہر کردی ۔اس میٹنگ میں چیئرمین راجیندر دھرما جادھو، وائس چیئرمین سنیل دیورے ،ڈائریکٹر سنگرام بچاؤ، وشو ناتھ نکم ،سیکرٹری دیسلے صاحب وغیرہ شریک تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے