گرفتار ملزمین کے اہل خانہ کیساتھ آصف شیخ کی میٹنگ ، قانونی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ
ایڈوکیٹ عارف شیخ و اویس شیخ، یوسف نیشنل کی شرکت، شرکاء میٹنگ کی ڈھارس بندھائی
مالیگاؤں : 15 نومبر (پریس ریلیز) شہر میں ہوئے پرتشدد واقعہ پر ہم پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جو واقعی میں گنہگار ہیں پولس ان پر کارروائی کرے لیکن بےگناہوں کو گرفتار نہ کریں ۔اب جبکہ ان ملزمین پر کیس درج ہوگیا ہے تو اب ہمارا فرض ہے کہ ہم انکی قانونی مدد کریں ۔ہمارے پاس بھی پندرہ ملزمین کے اہل خانہ و سرپرست حضرات این سی پی بھون پر تشریف لائے اور ہم نے انکی ڈھارس بندھائی ۔انہیں ہمت و حوصلہ دیا ۔اس موقع پر شیخ آصف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعہ میں گرفتار ملزمین کا کیس لڑنے کیلئے ہم نے مسلم وکلاء کی خدمات حاصل کی ہیں ۔کیونکہ پولس یہ فیصلہ نہیں کرسکتی کہ کون گنہگار ہیں اور کون بے قصور، یہ فیصلہ عدالت کرتی ہیں لیکن کیس لڑنا تو ہماری ذمہ داری ہے ۔شیخ آصف نے بتایا کہ عارف وکیل اور اویس وکیل نے ہماری گزارش پر پندرہ ملزمین کے اہل خانہ کے ساتھ این سی پی بھون پر میٹنگ کا انعقاد کیا اور انہیں قانونی امداد فراہم کرنے کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔
جس میں رابطہ کیلئے فاروق قریشی 9890457252، نہال حاجی9970628652، ایوب خان 9270727875، ریاض علی 9370596161 کو ذمہ دار بنایا ہے ۔
آصف شیخ نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امن قائم رکھیں ، گھبرائیں نہ، سوشل میڈیا پر احتیاط کریں۔ہم مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں پر کڑی نظر رکھ کر انہیں قانونی مدد فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ انہیں جلد از جلد ضمانت پر رہا کیا جاسکے ۔شیخ آصف نے اپیل کی ہے کہ گرفتار ملزمین کے اہل خانہ قانونی امداد کیلئے ہمارے رابط کار یا ایڈوکیٹ عارف شیخ و ایڈووکیٹ اویس شیخ سے رابطہ وزیر کریں ہم آن کی ہر ممکن قانونی مدد کریں گے ۔ اس کے علاوہ اس مختصر پریس کانفرنس میں ایڈوکیٹ عارف شیخ نے کہا کہ مسلم وکلاء کی ٹیم مسلم نوجوانوں کے کیس لڑ رہی ہیں جن میں کچھ میرے سے سینیئر اور کچھوے جونیئر وکلاء شامل ہیں ۔ہمیں شیخ آصف اور شیخ رشید و یوسف حاجی نے ان وکلاء کی قانونی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ جسکا ہم نے چیریٹیبل طور پر کیس لڑنے کا فیصلہ کیا ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ آج ہم نے ملزمین کے اہل خانہ و سرپرست حضرات سے این سی پی بھون میں میٹنگ کا انعقاد کیا اور انہیں صبر رکھنے، کاغذات فراہم کرنے اور قانونی مدد فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے آنکہ ہمت بڑھائی ۔عارف وکیل نے کہا کہ جو لوگ گرفتار ہونگے انکے کیس کو لڑنے کیلئے ہم تیار ہیں وہ ہم سے رابطہ کریں اور قانونی مدد فراہم کریں ۔اس پریس کانفرنس میں یوسف سیٹھ نیشنل نے بھی واقعہ کی مذمت کی اور بے قصوروں کو گرفتار نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور جو گرفتار ہوچکے ہیں انکا کیس لڑنے کیلئے تفصیلات پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com