مالیگاؤں تشدد :9 مقدمات میں اب تک 52 افراد گرفتار ،22 ملزمین کو عدالتی تحویل ،بقیہ ملزمان کو 20 اور 21 نومبر تک پولس تحویل ،آج مزید گرفتاریاں

مالیگاؤں تشدد :9 مقدمات میں اب تک 52 افراد گرفتار ،پولس تحویل دینے کی اپیل مسترد ، 22 ملزمین کو عدالتی تحویل ،


بقیہ ملزمان کو 20 اور 21 نومبر تک پولس تحویل ،آج مزید گرفتاریاں


مالیگاؤں : 17 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں تشدد معاملہ میں اب تک 9 مقدمات درج کئے گئے ہیں جن میں عائشہ نگر پولس اسٹیشن ،سٹی پولس اسٹیشن کے علاوہ آزاد نگران اور قلعہ پولس اسٹیشن میں بھی مقدمات درج کئے گئے ہیں اور ان مقدمات میں اب تک 52 افراد کو ملزم بنایا گیا ہے ۔ان میں سے پہلے دن گرفتار تمام 22 ملازمین کو 17 نومبر تک پولس تحویل دی گئی تھی اور انہیں آج عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج کے سامنے پولس نے پولس تحویل کا مطالبہ رکھا لیکن عدالت نے پولس کی عرضی کو مسترد کردیا اور انہیں عدالتی تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا گیا اور انہیں ناسک سینٹرل جیل روزانہ کیا گیا ۔وہیں ملزمین کو 20 نومبر تک پولس تحویل دی گئی ہیں ۔اس سلسلے میں عائشہ نگر پولس اسٹیشن سے چار افراد کو مزید گرفتار کیا گیا ہے ۔اس کے علاوہ  گرفتار شدگان میں عبدالرحیم عبدالرشید آزاد نگر ، رضوان خان محمد خان حاجی احمد پورہ، آصف شکیل احمد مرچنٹ نگر، شیخ فیاض شیخ مزمل، اشرف جمن شاہ، یونس شیخ، عمار شفیق وغیرہ کا نام شامل ہیں ۔انہیں 21 نومبر تک پولس تحویل دی گئی ہے ۔ان تمام ملزمین کی پیروی مسلم وکلاء کے پینل نے انجام دی ۔ان میں سینئر ایڈوکیٹ عظیم خان، ایڈوکیٹ عارف شیخ ، ایڈوکیٹ خلیل انصاری ، ایڈوکیٹ اویس شیخ ، ایڈوکیٹ مصطفےٰ ، توقیر رضوی ، ایڈوکیٹ غلام رسول ، ایڈوکیٹ نعیم شریف ، ایڈوکیٹ خالد یوسف ، ایڈوکیٹ فاروق میمن ، ایڈوکیٹ توصیف خان وغیرہ نے بھی معاونت کرتے ہوئے مدلل بحث کی ۔وکلاء نے اس بات کا احساس دلایا کہ عدالتی تحویل پانے والے ملزمین کی ضمانت پر رہائی کیلئے کوشش جاری ہیں اور ممکن ہیں کہ انہیں جلد از جلد ضمانت مل جائے ۔اسطرح کی مکمل تفصیلات ایڈوکیٹ اویس شیخ نے دی ہے ۔آج عدالت میں گرفتار ملزمین کے رشتے داروں کا ہجوم دیکھنے کو ملا ۔جن کی آنکھوں میں نمی اور فکر صاف نظر آرہی تھی ۔اور وہ رہائی کیلئے  امید کی کرن لیکر کورٹ پہنچے تھے لیکن انہیں خالی ہاتھ لوٹنا پڑا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے