تحصیلدار سمیت پولس انتظامیہ کو کورٹ کا سمن، 29 نومبر کو سماعت
شیخ آصف کی عرضداشت سینئر ڈیوژن میں قبول، ایڈوکیٹ عارف شیخ و بی آر مرچنٹ کی پیروی
آج شب دس بجے راشٹروادی بھون پر امن اجلاس کے متعلق اہم مشاورتی میٹنگ کا انعقاد :شیخ آصف
مالیگاؤں : 25 نومبر (پریس ریلیز) مشاورت چوک میں جمعہ کو ہونے والے امن اجلاس کی اجازت نہ ملنے اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی جانب سے شیخ آصف کو 149 کے تحت نوٹس دیئے جانے کے معاملہ کو لیکر گزشتہ کل آصف شیخ نے ایڈوکیٹ عارف شیخ و بی آر مرچنٹ کے توسط سے سیشن کورٹ میں عریضہ نمبر 338/2021 داخل کیا تھا جسے آج سینئر ڈیوژن نے قبول کرلیا ہے اور آئندہ سماعت 29 نومبر متعین کی گئی ہے ۔اسطرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ عارف شیخ نے دی اور بتایا کہ کیس نمبر ایم ایچ این ایس 080089112021 کے مطابق شیخ آصف کی جانب سے کورٹ میں اپیل دائر کی گئی لیکن قانونی نقاط کے سبب کورٹ کی جانب سے کی سرکاری آفیسران کو ڈائریکٹ سمن جاری نہیں کیا جاسکتا کورٹ نے کہا کہ پہلے انہیں سی پی سی 138 کے تحت نوٹس جاری کی جائے ۔جس پر عارف وکیل اور بی آر مرچنٹ نے عدالت سے درخواست کی کہ معاملہ ارجنٹ اور حساس ہے اس لئے نوٹس جاری کرنے کا وقت ہمارے پاس نہیں ہے لہذا عدالت اس کیس کو فوری سماعت کیلئے قبول کرے اور متعلقہ سرکاری آفیسران کو سمن جاری کرے ۔ جس پر عدالت نے تحصیلدار، ایڈیشنل ایس پی ،ڈی وائے ایس پی ، عائشہ نگر پولس اسٹیشن، سٹی پولس اسٹیشن کو سمن جاری کرتے ہوئے 29 نومبر پیر کو کورٹ میں حاضر رہنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ اس کیس میں ہم نے پانچ افراد کو پارٹی بنایا ہے ۔مالیگاؤں شہر کی سینئر ڈیوژن کورٹ کے معزز جج دیشمکھ کی عدالت میں یہ کیس ہیش کیا گیا لیکن آج موصوف کے نہ ہونے سے اس کیس کو سینئر ڈیوژن کے معزز جج شری پاٹھک کے روبرو پیش کیا گیا ۔جسکی سماعت 29 نومبر رکھی گئی ہے ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر وکیس کے پیٹیشنر آصف شیخ نے بتایا کہ اب معاملہ 29 نومبر کو سماعت کیلئے قبول کرلیا گیا ہے اس لئے جمعہ کو ہونے والے امن اجلاس کے متعلق آج رات دس بجے راشٹروادی بھون پر مشورتی میٹنگ کے بعد جلسہ سے متعلق اہم اعلان کیا جائے گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com