ضمانت کے لیے 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے پی ایس آئی اور پولس کانسٹیبل رنگے ہاتھوں گرفتار
ناسک :24 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) امبڑ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر آف پولیس (پی ایس آئی) اور ایک کانسٹیبل کو اینٹی کرپشن بیورو ناسک نے دس ہزار روپے رشوت طلب کرنے کے الزام میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ اس کارروائی سے امبڑ پولس اسٹیشن میں ہلچل مچ گئی۔ ناسک رشوت ستانی روک تھام محکمہ (اینٹی کرپشن بیورو ناسک) نے بدھ 24 نومبر کو امبڑ پولیس اسٹیشن کے احاطے میں یہ کارروائی کی۔
سب انسپکٹر آف پولس کیلاس آنند سوناونے اور پولس کانسٹیبل دیپک بالکرشن وانی کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اس سلسلے میں شکایت کنندہ نے ناسک اینٹی کرپشن بیورو میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کنندہ کے خلاف امبڑ پولس اسٹیشن میں دفعہ 353,143 کا مقدمہ درج ہے۔ ناسک کی عدالت نے اس معاملے میں شکایت کنندہ کو عبوری ضمانت بھی دے دی ہے۔ تاہم، سوناونے اور وانی نے پولس اسٹیشن میں ضمانت کی کارروائی مکمل کرنے کے لیے شکایت کنندہ سے 15,000 روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ سمجھوتے کے طور پر 10,000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ شکایت کنندہ نے منگل 23 نومبر کو اے سی بی میں شکایت درج کی جس کے بعد اے سی بی ٹیم نے جانچ کی اور جال بچھا دیا۔
اینٹی کرپشن بیورو کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پولس سب انسپکٹر کیلاس سوناونے اور پولس کانسٹیبل دیپک وانی نے امبڑ پولس اسٹیشن کے احاطے میں شکایت کنندہ سے رشوت کی رقم قبول کی۔ شکایت کنندہ سے رقم وصول کرنے کے بعد ٹیم نے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے خلاف امبڑ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ایس پی سنیل کڑاسنے کی رہنمائی اور کارگزار ایڈیشنل ایس پی ستیش بھامرے کی قیادت میں ڈی وائے ایس پی ابھیشیک پاٹل ،سادھنا اینگڑے ،سکھدیو مرکٹے ،پرفل ماڑی، سنتوش گانگرڈے، منوج پاٹل ،نتن ڈاؤکر نے مذکورہ بالا کارروائی انجام دی ۔اس پریس ریلیز میں عوام سے رشوت کی روک تھام کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور اگر کوئی رشوت لیتا ہے تو اسکی شکایت ٹول فری نمبر 1064 اور لینڈ لائن نمبر 2578230 - 0253 پر کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔ سنیل کڑاسنے کی رہنمائی اور کارگزار ایڈیشنل ایس پی اینٹی کرپشن بیورو ستیش بھامرے کی قیادت میں ڈی وائے ایس پی ابھیشیک پاٹل ،سادھنا اینگڑے ،سکھدیو مرکٹے ،پرفل ماڑی، سنتوش گانگرڈے، منوج پاٹل ،نتن ڈاؤکر نے مذکورہ بالا کارروائی انجام دی ۔اس پریس ریلیز میں عوام سے رشوت کی روک تھام کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور اگر کوئی رشوت لیتا ہے تو اسکی شکایت ٹول فری نمبر 1064 اور لینڈ لائن نمبر 0253 2578230 پر کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com