مالیگاؤں تشدد : مزید گرفتاریاں، ملزمان کی تعداد 33 ہوئی، 20 نومبر تک پولس تحویل ، مسلم وکلاء کی عدالت میں مدلل بحث

مالیگاؤں تشدد : مزید گرفتاریاں، ملزمان کی تعداد 33 ہوئی، 20 نومبر تک پولس تحویل ، مسلم وکلاء کی عدالت میں مدلل بحث 


مالیگاؤں :15 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاوں تشدد معاملے میں آج مزید 11 افراد کو پولس نے گرفتار کرتے ہوئے مقامی کورٹ میں معزز کے روبرو پیش کیا جہاں انہیں 20 نومبر تک پولس کسٹڈی کے احکامات صادر کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق اب تک پولس نے 33 ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ۔قبل اس کے جمعہ اور سنیچر کو 17 ملزمان اور اتوار پیر کو 16 ملزمان کو گرفتارکرتے ہوئے کورٹ میں پیش کیا گیا اور انکی پولس تحویل طلب کی گئی ۔اسی کڑی کے طور پر آج بھی پولس نے عائشہ نگر اور سٹی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمات کی روشنی میں 11 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا جن میں عبدالرحمن شاہ، رضوان بیٹری والے اور آفتاب عالم سمیت دیگر کئی ملزمان کا شمار ہے ۔گرفتار ملزمین کی پیروی دفاعی وکلاء کے پینل میں شامل سینئر ایڈوکیٹ عظیم خان نے کی جبکہ ایڈوکیٹ عارف شیخ ، ایڈوکیٹ خلیل انصاری ، ایڈوکیٹ اویس شیخ ، ایڈوکیٹ مصطفےٰ ، توقیر رضوی ، ایڈوکیٹ غلام رسول ، ایڈوکیٹ نعیم شریف ، ایڈوکیٹ خالد یوسف ، ایڈوکیٹ فاروق میمن ، ایڈوکیٹ توصیف خان وغیرہ نے بھی معاونت کی ۔ مقامی کورٹ کی معزز جج نے تمام ملزمین کو 20 نومبر تک پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ۔اسکے علاوہ آزاد نگر میں دو مقامات اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے