مالیگاؤں تشدد معاملہ میں اپوزیشن پر سیاست کا الزام اور شرپسندوں کی مذمت
17 کروڑ روپے تخمینہ سے کسمبا روڈ اور آگرہ روڈ کی تعمیر جدید ، سنیچر کو بارہ بجے افتتاحی تقریب :شیخ رشید
مالیگاؤں (پریس ریلیز )17 کروڑ روپے تخمینہ سے کسمبا روڈ اور آگرہ روڈ کی تعمیر نو کرنے کیلئے سنیچر کو 12 بجے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں 10 کروڑ روپے تخمینہ سے آگرہ روڈ اور سات کروڑ تخمینہ سے کسمبا روڈ کی تعمیر نو کا شمار ہے ۔اسطرح کی اطلاع آج دوپہر تین بجے سابق مئیر شیخ رشید نے ہزار کھولی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے دی ۔موصوف نے بتایا کہ ہماری اور ساتھیوں کی ذاتی کوششوں سے ماضی میں بھی آگرہ روڈ کی تعمیر کے لیے نو کروڑ کے فنڈ سے بس اسٹیشن سے انصار پترا تک مضبوط تعمیر کی گئی اب مزید دس کروڑ سے آگرہ روڈ کی تعمیر نو دوسرے حصے کیلئے انصار پترا تا دیوی کا ملہ تک کی جائے گی جس کی افتتاحی تقریب سنیچر بارہ بجے مہاراشٹر سائزنگ مینارہ ہوٹل طالب علم سرکل آگرہ روڈ پر ہوگی ۔وہیں اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے بتایا کہ 7 کروڑ فنڈ سے اپسرا لاج تا کریم ناکہ تک مضبوط سینمٹ کانکریٹ طرز پر کسمبا روڈ کی تعمیر کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد بھی اسی دن ہوگا۔ شیخ رشید نے بتایا کہ مارچ سے پہلے دونوں کام انشاء اللہ مکمل ہو جائیں گے ۔ اس کے علاوہ خلیل حافظ جی کےمکان سے ساٹھ فٹی روڈ تک اور سول اسپتال تا کلو کٹی روڈ سمیت کئی اہم سڑکوں کی بھی تعمیر شروع ہوچکی ہے آئندہ دنوں میں دیگر اہم راستوں کو بھی اعلیٰ طرز پر تعمیر کرنے کی کوششیں جاری ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ کوالٹی اور میعاد پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عوامی کام کاج میں ناکام ہیں ۔شیخ رشید نے 12 نومبر جمعہ کو ہوئے تشدد معاملہ پر شرپسندوں کی مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے امن وامان کی اپیل کی ۔ انہوں نے اپوزیشن پر الزام عائد کرتے ہوئے اس معاملے کو سیاسی مفاد حاصل کرنے سے جوڑ کر اسے ایک گھناؤنا عمل بتایا اور کہا کہ انکی سیاست کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ شیخ رشید نے آگرہ روڈ اور کسمبا روڈ کی تعمیر کی دونوں افتتاحی تقریب میں عوام سے شرکت کی گزارش کی۔پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے وارڈ نمبر 19میں ایک جم خانے کا افتتاح بھی کیا جو اسلم انصاری کی کوششوں سے پائہ تکمیل تک پہنچا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com