زرعی قانون کی طرح شہریت ترمیمی قانون بھی واپس لیا جاۓ اورممکنہ این آر سی کو منسوخ کیا جاۓ-جنتادل سیکولر مالیگاؤں صدر شان ہند نہال احمد

زرعی قانون کی طرح شہریت ترمیمی قانون بھی واپس لیا جاۓ اورممکنہ این آر سی کو منسوخ کیا جاۓ-


جنتادل سیکولر مالیگاؤں صدر شان ہند نہال احمد کا مرکز سے مطالبہ-

صدر جمہوریہ، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو مکتوب روانہ

مالیگاؤں : 24 نومبر (پریس ریلیز) زرعی قانون کی طرح شہریت ترمیمی قانون بھی واپس لیا جاۓ اورممکنہ این آر سی کو ختم کیا جاۓ، اس طرح کا مطالبہ جنتادل سیکولر مالیگاؤں کی صدر اور دستور بچاؤ کمیٹی کی کنوینر شان ہند نہال احمد نے مرکزی حکومت سے کیا ہے- شان ہند نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کو پارٹی کی آفیشل ای میل آئی ڈی سے ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں شہریت ترمیمی قانون واپس لینے اور ممکنہ این آر سی کو منسوخ کرنے کی مانگ کی گئی ہے-

انہوں نے لکھا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف سیکولر طبقہ اور مسلمانوں میں شدید ناراضگی ہے- مکتوب میں درج ہے کہ CAA پاس ہونے کے بعد سے ہی مالیگاؤں سمیت ملک کے کئی حصّوں میں اس قانون اور این آر سی کے خلاف غصہ پھوٹ پڑا تھا اور بڑے پیمانے پر احتجاج جاری تھے- 6 جنوری 2020 کو شان ہند کی قیادت میں تقریبا ایک لاکھ خواتین نے CAA اور NRC کے خلاف ایک تاریخی ریلی نکال کر اپنا احتجاج درج کرایا تھا-

کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کیوجہ سے CAA اور NRC کے خلاف جاری احتجاج کو ملتوی کیا گیا تھا لیکن آج بھی ملک سیکولر طبقہ اور مسلمان اس قانون کو غیر آئینی اور فرقہ وارانہ مانتے ہیں- عوامی مطالبے اور دستور کا لحاظ رکھتے ہوئے مرکزی حکومت CAA کو واپس لے اور اسی کے ساتھ ممکنہ NRC کو بھی ختم کرنے کا اعلان کیا جاۓ، ایسا مطالبہ شان ہند نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ سے کیا ہے۔اسطرح کی پریس ریلیز جنتا دل سیکولر مالیگاؤں کی جانب سے بغرض اشاعت روانہ کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے