امن اجلاس کی اجازت نہیں ، پرانت و پولس انتظامیہ کی غیر معقول وجہ، 149 کے تحت نوٹس
آزادی اظہار رائے پر روک لگانا جمہوریت کے منافی ، آصف شیخ کا قانونی مشیروں سے صلاح و مشورہ جاری
مالیگاؤں : 23 نومبر (پریس ریلیز) مالیگاﺅں تشدد کے بعد شہر میں امن و امان کی بحالی اور عام شہریوں میں قائم ڈر و خوف کو دور کرنے کیلئے شانتی سبھا (امن اجلاس) منعقد کرنے کی اجازت مالیگاؤں پولس انتظامیہ سے شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے گزشتہ روز کی ۔اس پر آج مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے شیخ آصف کو امن اجلاس کی اجازت نہیں دی ۔اسطرح کی اطلاع خود راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے پریس اعلامیہ جاری کرتے ہوئے دی ۔شیخ آصف نے کہا کہ پولس نے غیر معقول وجہ بتا کر شانتی سبھا منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی۔تب ہم نے پرانت آفیسر سے اجازت نامہ طلب کرنے کی اپیل کی لیکن یہاں بھی پرانت آفیسر نے ہمیں امن اجلاس منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی ۔اتنا ہی نہیں اسکے برعکس مالیگاؤں پولس انتظامیہ نے آج راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ کو 149 کے تحت نوٹس جاری کردی ہے ۔اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر آصف شیخ نے بتایا کہ ہم شہر میں امن و امان کی برقراری اور لوگوں میں قائم ڈر و خوف و بے اطمینانی کے ماحول کو دور کرنے کیلئے امن اجلاس کا انعقاد کررہے ہیں اور پولس انتظامیہ اسکی اجازت نہیں دے رہی ہیں جوکہ جمہوریت کے منافی ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ پولس انتظامیہ کا یہ رویہ آزادی اظہار رائے پر روک لگانے کے مترادف ہے اور جمہوریت کے اصولوں پر پولس کا حملہ ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ ہم انتظامیہ کے رویہ کے خلاف قانونی مشیروں سے رائے و مشورہ کررہے ہیں ۔موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ہم اجلاس کی اجازت لینے کیلئے ضلع کلکٹر یا پھر ضلع مجسٹریٹ سے رجوع ہونگے تاکہ ہم اپنی بات عوام تک پہنچا سکے ۔اس ضمن میں شیخ آصف نے آج ایڈوکیٹ عارف شیخ و ایڈوکیٹ بی آر مرچنٹ سے قانونی صلاح و مشورہ کرنے کیلئے ملاقات کی اور مذکورہ بالا عنوان پر تبادلہ خیال کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com