فسادیوں کے نام پر بے گناہوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے،کسمبا روڈ پر تشدد کرنے والے کون وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے مہاراشٹر جنتا دل سیکولر کا مطالبہ

فسادیوں کے نام پر بے گناہوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے،کسمبا روڈ پر تشدد کرنے والے کون 



وزیر داخلہ دلیپ ولسے پاٹل سے مہاراشٹر جنتا دل سیکولر کا مطالبہ ،ساجدہ نہال احمد، جسٹس کولسے پاٹل کی شرکت 
                      


   ممبئی : 23 نومبر (پریس ریلیز)  ریاستی وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل نے آج مالیگاؤں، امراوتی اور ناندیڑ میں حالیہ تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد فسادیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا عزم کیا۔اسطرح کی اطلاع جنتا دل سیکولر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے ۔پریس ریلیز میں جنتا دل نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے بعد پولس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔  جس کے نتیجے میں تینوں جگہوں پر بے گناہ لوگوں کو گرفتار کیا گیا یا ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ جس سے مقامی لوگوں میں بے اطمینانی کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔ اس پس منظر میں آج جنتا دل کے قومی جنرل سکریٹری اور سابق جسٹس بی. جی کولسے پاٹل، مہاراشٹر جنتا دل کے سکریٹری  پرتاپ ہوگڑے، اقلیتی سیل کے صدر اور مالیگاؤں کی لیڈر ساجدہ نہال احمد، ممبئی کے کارگزار صدر سلیم بھٹی، ایڈوکیٹ خلیل انصاری، کلیم احمد دانش اور متین خان نے ایک وفد کی شکل میں وزیر داخلہ دلیپ والسے پاٹل سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ریاستی ڈائرکٹر جنرل آف پولیس سنجے پانڈے بھی موجود تھے۔
    مالیگاؤں میں سنی جمعیت علماء اور رضا اکیڈمی نے تریپورہ میں تشدد کے خلاف جمعہ 12 نومبر کو مہاراشٹر بند کی کال دی تھی۔ جسے شہر کی مختلف تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور حمایت حاصل تھی۔مالیگاؤں بند سو فیصد کامیاب رہا۔ اور لوگ و منتظمین مطمئن ہو کر گھر لوٹ گئے۔
  کچھ ہی دیر بعد کسمبا روڈ پر ہجوم نے ہنگامہ کیا۔ پولیس کو پتھراؤ روکنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔  تاہم، ہجوم کو بعد میں حراست میں لے لیا گیا اور شہر پرامن رہا،اسطرح کا بیان بھی ناسک کے ڈویژنل انسپکٹر جنرل آف پولیس بی جی شیکھر پاٹل نے بھی دیا ہے ۔
  تاہم اس کے بعد پولیس نے تین طرح کی شکایتیں درج کرنا شروع کر دیں۔  مذہبی، سیاسی اور سماجی رہنماؤں پر 307، 395، 353، 269، 143، 332، 144، 147، 148، 149، 120-B، 427، 186 جیسی سخت دفعات لگائی گئیں۔اس وفد میں شامل ساجدہ نہال احمد نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ مالیگاؤں جیسی جگہوں پر لوگوں کو بغیر کسی اطلاع کے رات میں گرفتار کیا گیا۔
    پولیس کے پاس ان لوگوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ہوگی جنہوں نے بند کے پرامن گزرنے کے بعد کسمبا روڈ پر تشدد شروع کیا۔اس کو دیکھ کر ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے اور جو لوگ بے گناہ ہیں ان پر عائد الزامات واپس لیے جائیں، ساجدہ نہال احمد اور جسٹس کولسے پاٹل نے انصاف کا مطالبہ کیا ۔جس پر وزیر داخلہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر معاملے کی تحقیقات کرنے اور بے گناہوں کے خلاف الزامات واپس لینے کا وعدہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے