میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن (این جی او) کے افتتاح سے قبل ہی عوامی خدمات کا آغاز
مالیگاؤں:5 اکتوبر (پریس ریلیز) شہر کی عوام کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے میکس اسٹیپس فاؤنڈیشن کے چیئرمین رضوان بیٹری والا نے این جی او کے افتتاح سے قبل ہی عوام کی خدمت کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئیندہ دو دنوں کے اندر قدوائی روڈ پر واقع این جی او (قرنطینہ) کے دفتر پر ووٹر لسٹ میں نام بڑھانے، گھٹانے، درستگی کرنے اور ووٹر کا پتہ منتقل کرنے کا کام شروع کردیا جائے گا-
چونکہ ووٹر لسٹ میں مزکورہ تبدیلیاں کرنے کی آخری تاریخ 21 اکتوبر ہے اس لیے شہریان اس بات کا خیال رکھتے ہوئے جلد از جلد این جی او دفتر پہنچیں اور ووٹر لسٹ و ووٹر کارڈ سے متعلق اپنے کام کاج کروائیں-ساتھ میں آدھار کارڈ کی زیراکس، جنم داخلہ یا اسکول چھوڑنے کا داخلہ، راشن کارڈ کی زیراکس، ایک فوٹو اور گھر کے کسی بھی فرد کا شناختی کارڈ کی زیراکس لائیں ۔
واضح رہے کہ این جی او کی جانب سے یہ خدمات بالکل مفت میں کی جارہی ہیں ساتھ ہی یہاں خواتین کے لئے الگ سے بیٹھنے کا نظم بھی کیا گیا ہے لہذا شہریان ان باتوں کا خیال رکھتے ہوئے این جی او کے ذمہ داران کو خدمت کا موقع ضرور دیں۔
مزید معلومات کے لئے
ان نمبرات پر رابطہ کریں
ایڈووکیٹ ماجد
9420004660
رضوان بیٹری والا
9423181258
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com