بزرگوں کے مشورے اورنوجوانوں کے جوش سے یہ جنتا دل کو آگے بڑھانے کا عزم
عوامی کاموں میں توسیع کرنے شان ہند رابطہ آفس کا افتتاح
مالیگاؤں (راست ) گزشتہ 2 اکتوبر بروز سنیچر شام میں 7 بجے جنتادل پارٹی کی رابطہ آفس کا افتتاح آگرہ روڈ، دگڑو آئیل مل کے سامنے، نہال احمد کے بنگلے میں عمل میں آیا۔ اس موقع پر جنتادل سے تعلق رکھنے والے اور نہالی نظریے کو ماننے والے لوگ اس افتتاحی پروگرام میں شریک ہوئے۔ حالانکہ یہ پروگرام مختصر ہی رکھا گیا تھا۔ مگر لوگوں کا جوش دیکھتے ہوئے پروگرام طویل ہوگیا۔ اسٹیج پر بھی بیٹھنے کیلئے جگہ نہیں تھی۔ جبکہ شان ہند ورکروں کے بیچ میں بیٹھی رہیں۔ اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ ہماری پارٹی آفس جو قدوائی روڈ پر واقع ہے، وہاں پر ویسے ہی کام جاری رہے گا، اور اُس پر جس طرح سے غریب عوام اور مظلوموں کے کام کاج کئے جاتے تھے وہ ایسے ہی کئے جائینگے۔ رابطہ آفس قائم کرنے کی ضرورت اس وجہ سے ہوئی کہ شہر میں بزرگوں اور خواتین کا کام کرنے کیلئے نچلے منزلہ پر آفس کا ہونا ضروری ہے۔ وہ پہلے منزلے پر یا اس سے اوپر چڑھنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اسلئے ہمیں اس رابطہ آفس کا افتتاح کرنا پڑا۔ شہر میں مزدوروں کے کام، بنکروں کے کام، اور سماج میں گھریلو مسائل کو لے کر جو تنازعات ہورہے ہیں اُن مسائل کا حل بھی اس جگہ سے نکالا جائے گا۔ اس کیلئے ہم نے الگ سے ایک چیمبر بنایا ہے۔ جس کا راستہ بھی الگ سے ہے۔ ہماری شہر کی باپردہ خواتین آکر اپنے گھریلو مسائل بتا کر اُسے حل کروا سکتے ہیں۔ جنتادل سیکولر ہمیشہ سے ایک سیکولر نظریہ رکھ کر چلنے والی پارٹی ہے، ہر برائی کا ڈٹ کر سامنا کرنے کیلئے جنتادل کی طرف ہی شہریان کی نظر ہوتی ہے کہ جنتادل کے جیالے ہی شہر میں پھیلی ہوئی بدعنوانی و برائی کیخلاف مقابلہ کرتے ہیں۔ مالیگاؤں شہر کے پانی کو بری نظر لگی ہوئی ہے۔ دابھاڑی کے نام پر پانی حاصل کرنے کیلئے ہر حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ حالانکہ دابھاڑی کا پانی ہمارے مالیگاؤں کے عوام کی ملکیت کا پانی ہے۔ تلواڑہ تالاب مالیگاؤں کے ٹیکس دھندگان کے ذریعے خریدی گئی جگہ ہے۔ ہم ہمارا پانی کسی بھی قیمت پر نہیں دیں گے۔ دابھاڑی کو پانی ایک بہانہ ہے، تلواڑہ ڈیم ہتھیانا اُن کا مقصد ہے اور ہم وہ ہونے نہیں دیں گے۔ یہ پارٹی نہالی نظریے پر چلے گی۔ نہالی نظریہ یہ ہے کہ بزرگوں سے مشورہ لے کر اپنے کام کو کرنا۔ نہال صاحب بھی ہمیشہ بزرگوں سے مشورہ لیا کرتے اور اپنی پارٹی کا لائحہ عمل تیار کرکے اُسے چلایا کرتے تھے۔ مگر آج پارٹی دو نظریے پر چلے گی، بزرگوں کے مشورے اور نوجوانوں کے جوش و جذبے سے اس پارٹی کو ہم آگے بڑھائینگے۔ ہم کسی سے بھی ڈرنے والے نہیں، عزت و ذلت کا دینے والا اللہ تعالیٰ ہے، جسے چاہتا ہے وہ عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔ ہم ہمارا کام ایمانداری اور حسن اخلاق سے کرتے رہیں۔ ورکروں سے انہوں نے خطاب کیا کہ ورکر اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو جو تکلیف ہورہی ہے اُسے دور کریں اور رابطہ میں رہیں جو جنتادل پارٹی کا شیوہ رہا ہے کہ عوام کا کام کریں، اُس میں جٹ جائیں۔ ساجدہ نہال احمد نے کہا کہ اب بھی پارٹی کے کام کیلئے جنتادل آفس ویسے ہی کام کرے گی بزرگوں اور خواتین کو نندن ٹاور کے اوپر چڑھ کر آنے میں دشواری پیش آرہی تھی، اس لئے اس رابطہ آفس کا افتتاح کیا گیا ہے، جہاں پر ہر مسئلے کا حل نکالا جائے گا اور پارٹی کی پرانی آفس ویسے ہی جاری رہے گی، وہ ہماری ہیڈ آفس ہے، یہ رابطہ آفس قائم کی گئی ہے۔ مستقیم ڈگنٹی نے کہا کہ ہم حسن سلوک و انکساری سے کام کرتے ہیں، مالیگاؤں پہلے دوسرے شہر کی کارپوریشن کو قرض دیا کرتی تھی،آج بدعنوانوں نے بدعنوانی کرکے مالیگاؤں شہر کی میونسپلٹی کو قرض میں ڈبودیا ہے۔ 100 کروڑ کا قرض لینے کی بات مالیگاؤں کے برسر اقتدار کررہے ہیں۔ مالیگاؤں کے عوام کو لوٹ کر جس طرح سے مالیگاؤں کے خزانے کو خالی کیا گیا ہے، یہ شہریان دیکھ رہے ہیں۔ ناقص کام کو اُجاگر کرنا اور کام نہیں ہوا تو اس کی بل بھی نکالی گئی۔ اس سب کو اُجاگر کرنے کا کام جنتادل نے کیا ہے۔ جنتادل کی اس رابطہ آفس سے سرکاری و درباری کام کئے جائینگے۔ مستقیم ڈگنٹی نے اس رابطہ آفس کے افتتاح کے موقع پر آئے ہوئے تمام ہی لوگوں کا شکریہ ادا کیا، ممبئی سے آئے ہوئے جنتادل سیکولر کے عبدالمتین خان، اقلیتی سیل کے نائب صدر جمیل الدین عرف خرم، اقلیتی سیل ممبئی کے صدر مرزا مجیب بیگ، اس پروگرام میں شریک رہے، اُن کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر رضوان خان نے کہا کہ شہر بڑھ رہا ہے، اور لوگوں سے رابطہ کرنے کیلئے ہمیں دشواری بھی پیش آتی ہیں، اسلئے آگرہ روڈ پر رابطہ آفس بنا کر آگرہ کی اس طرف سے دیانہ تک کے لوگوں کو، گولڈن نگر، آزاد نگر، رمضان پورہ، سلیم نگر اور ہر علاقے کے لوگوں کیلئے موضوع ہے۔ یہاں پر پارکنگ کا بھی نظم ہے۔ اسلئے یہ رابطہ آفس اپنا کام اچھے ڈھنگ سے کرے گی۔ اس رابطہ آفس کا افتتاح شہر کے بنکر حنیف شوال سیٹھ کے ہاتھوں کیا گیا۔ اس موقع پر حاجی یوسف الیاس، رحمن شاہ، اطہر حسین اشرفی، رشید سیٹھ ایولے والے، عتیق لوکھنڈ والے، یحییٰ عبدالجبار، عبدالباقی راشن والے، شیخ زاہد شیخ ذاکر، تنویز ذوالفقار، ڈاکٹر ارشد اور بہت سارے ورکروں کے سامنے رابطہ آفس کا افتتاح عمل میں آیا۔ پارٹی میں نئے آنے والے لوگوں کا استقبال بھی اس جگہ پر کیا گیا۔ نظامت کے فرائض ابواللیث انصاری نے کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com