مہاراشٹر خواتین و اطفال فلاح وبہبود محکمہ میں 138 اسامیوں پر بھرتی،خواہش مند امیدوار عریضہ کریں
ممبئی : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر ویمن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ (خواتین فلاح وبہبود / مہیلا بال وکاس کلیان)محکمہ میں جلد بھرتی کی جائے گی۔ اہل اور دلچسپی رکھنے والے امیدواروں کو درخواست دینے کے لیے مدعو کیا جارہا ہے۔ اس بھرتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اہل امیدواروں کو آف لائن درخواست دینے کی ضرورت ہے۔ اس بھرتی کے متعلق تفصیلات اس محکمہ میں کل 138 اسامیاں ہیں ۔جن میں صدر، ممبران کا ذکر کیا گیا ہے ۔قابل اور تجربے کار امیدوار کورونا ترجیح دی جائے گی ۔عہدوں کیلئے تعلیمی قابلیت میں
نفسیات ، سوشیالوجی ،سوشل سائنس کے مضامین میں کسی بھی ہیومن ہیلتھ کی شاخ میں تعلیم حاصل کرنے کا سرٹیفکیٹ ہونا چاہئے، امیدواروں کو متعلقہ مضامین کا تجربہ ہونا چاہیے۔متعلقہ مضامین میں پیشہ ورانہ کام کرنے والے امیدواروں کو بھی مواقع فراہم کئے جائیں گے۔
بھرتی کیلئے کیا اصول ہیں -
جو امیدوار ان عہدوں کے لیے درخواست دینا چاہتے ہیں وہ کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں ہونے چاہیے۔ امیدواروں کو انتخابی عمل سے پہلے پولس اسٹیشن سے حاصل کردہ کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ امیدواروں کو ان اضلاع کے لیے درخواست دینا ضروری ہے جن میں ممبر رہتے ہیں۔ جن امیدواروں نے پہلے شائع کردہ اشتہار کی بنیاد پر درخواست دی ہے انہیں دوبارہ درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ درخواست دینے کے خواہشمند امیدواروں کو متعلقہ ڈسٹرکٹ ویمن اینڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ آفیسر کے دفتر میں درخواست جمع کرانا ہوگی۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ 18 اکتوبر 2021 ہے ۔ تفصیلی معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں ۔
https://drive.google.com/file/d/1prGUegeYiVs4o1DJaf-q4x0QKB-snfZA/view
اسی طرح آن لائن درخواست دینے کے لیے گورنمنٹ کی ویب سائٹ پر رابط کریں ۔https://www.maharashtra.gov.in/1125/Home۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com