کانگریس کی 9 اکتوبر کو مشورتی میٹنگ ، کانگریس کارپوریٹرس ،ورکروں اور شیخ رشید کے چاہنے والوں اور ہمدردوں سے شرکت کی اپیل
مالیگائوں ( نامہ نگار ) میونسپل انتخابات کے پیش نظر شہر میں سیاسی ماحول گر م ہو چکا ہے ۔ ایک طرف راشٹر وادی کانگریس پارٹی نے جہاں یوتھ اجلاس اور استقبالیہ اجلاس کا انعقاد کر کے سیاسی فضا میں جوش بھر دیا ، وہیں مجلس اتحادُ المسلمین اور جنتادل نے بھی سیاسی پارہ کو گرما دیا ہے ۔ ایسے میں راشٹر وادی کانگریس پارٹی کے ریاستی وزراء کی آمد نے سیاسی ماحول کو مزید ہوا دیدی ہے ۔ اِسی کے چلتے کانگریس پارٹی بھی پیچھے ہٹنے والی نہیں ، کیونکہ کانگریس پارٹی کا موجودہ میونسپل اقتدار پر قبضہ ہے اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ میئر بھی کانگریس کا ہی ہوگا ۔ اس ضمن میں نمائندہ کو مقامی کانگریس کے صدر شیخ رشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سنیچر 9 اکتوبر2021 ء کو شام سات بجے ہزار کھولی رابطہ آفس وارڈ کمیٹی نمبر2 کے سامنے ، کانگریس پارٹی کے تمام کارپوریٹرس ، ورکروں ، عہدیداروں اور ہمدردوں کے ساتھ تبادلہ خیال و مشورہ کرنے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ شیخ رشید نے کہا کہ سنیچر کی میٹنگ میں شیخ رشید کے ماننے والے ، کانگریس کے چاہنے والے اور شہر کی تعمیر و ترقی کا ذہن رکھنے والے افراد کثیر تعداد میں پہنچ کر اِس مشورتی میٹنگ میں مفید مشوروں سے نوازیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com