ضلع احمد نگر کے 61 دیہاتوں میں 4 سے 13 اکتوبر تک لاک ڈاؤن کا نفاذ ، یومیہ 500 تا 800 کورونا مریضوں سے انتظامیہ میں ہڑکم
ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام خدمات مسدود ، آمدورفت پر پابندی، ضلع کلکٹر ڈاکٹر راجیندر بی بھوسلے کا حکمنامہ جاری
احمد نگر : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) احمد نگر ضلع میں روزانہ 500 اور 800 کے درمیان کورونا سے متاثرہ مریض پائے جارہے ہیں۔ نیز ضلع کی مثبت شرح 5 فیصد سے زیادہ ہے۔ اس کی وجہ سے 10 سے زیادہ فعال کورونا متاثرہ دیہات میں کنٹینمنٹ زون کا اعلان کیا گیا ہے۔ سرکاری فرمان کے مطابق 4 اکتوبر سے 13 اکتوبر 2021 تک لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں احمد نگر ضلع کلکٹر نے احکامات صادر کئے ہیں۔ سرکار حکم نامہ کے مطابق احمد نگر ضلع میں روزانہ 500 سے 800 کے درمیان مریض پائے جانے سے ضلع کلکٹر نے ان دیہاتوں میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے جہاں 10 سے زیادہ فعال کورونا متاثرین ہیں۔
احمد نگر ضلع کے 11 تعلقہ جات کے 61 دیہاتوں کارپوریشن شمار ہے۔ ان میں سنگم نیر کے 24 دیہات ، شری گونڈہ کے 9 ، راہتہ کے 7 اور پارنر کے 6 اور آکولہ ، کرجت ، کوپرگاؤں ، نیواسا ، پاتھرڈی ، شیوگاؤں ، شری رام پور کے دیہات شامل ہیں۔
لاک ڈاؤن لگائے گئے دیہاتوں کے نام
کرجت۔ کھنڈوی ، بابھلگاؤں دومالا۔ کوپرگاؤں - گودھیگاؤں۔ نیواسا کوکانا پارنیر ،وڈنیر بھو ، گورگاؤں ، دیتھنے گنجل ، جامگاؤں ، بھلوانی۔ پاتھارڈی- تیسگاؤں میں مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ کردیا گیا ہے ۔اسی طرح راہتہ، بھاگوتی پور ، پمپری نرمل ، آستاگاؤں ، کورہارہلے ، لونی بو، ، لوانی، ، کولہار بو، سنگمنیر، گنجل واڑی ، شیڈگاؤں ، نیمگاؤں جالی ، اشوی بو۔ ، اشوی خو۔ ، پاریگاؤں بو۔ ، پنودی ، شبلی پور ، بوٹھا ، امبری ، پمپرنے ، ویلہلے ، کھلی ، دیوگاؤں ، گھولے واڑی ، وڈگاؤں لانڈگا ، تلےگاؤں ، گھڑگاؤں ، چندنپوری ، کانولی ، نیمون ، وڈگاؤںپن ، سیدخندی۔ شیوگاؤں- بھٹ کڈگاؤں ، گھوٹن ، دھیگاؤں ، چیلنج بو۔ ، شریگونڈا۔ شری رام پور - بیلاپور کھو۔ ، اکل گاؤں ، کارےگاؤں کا شمار ہیں ۔کلکٹر نے ایسے 11 تعلقوں کے 61 دیہات میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ 61 دیہات میں ضروری خدمات کے علاوہ دیگر تمام ادارے 4 اکتوبر سے 13 اکتوبر مکمل طور بند رکھنے کا حکمنامہ دیا گیا ہے ۔
نیز ان دیہات میں 5 سے زیادہ لوگوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ دوسرے علاقوں کے شہریوں کو آنے اور جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ تاہم ، زرعی سامان اور ضروری اشیاء کی نقل و حمل کی اجازت ہے اور دیگر گاڑیوں پر پابندی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com