مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے مہاراشٹر حکومت سے 100 کروڑ کا تحفہ دینے کابینی وزیر جینت پاٹل کا وعدہ

مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کیلئے مہاراشٹر حکومت سے 100 کروڑ کا تحفہ دینے کابینی وزیر جینت پاٹل کا وعدہ 
سیکولر پارٹیوں اور اقلیتی نوجوانوں کو بی جے پی حکومت کا اے ٹی ایس، سی بی آئی اور ای ڈی جیسی ایجنسیوں سے حراساں کرنا قابل افسوس 

مالیگاؤں میونسپل انتخابات میں این سی پی کا میئر بنانے شیخ آصف پر عزم ، مجلس اتحاد المسلمین کے پارسل کو حیدرآباد واپس کرنے مالیگاؤں کے مسلمان تیار 

 جنتا دل ،شیو سینا ،مجلس اور آر پی آئی کو چھوڑ کر این سی پی میں شامل ہوئے افراد کا راشٹروادی پریوار سنواد یاترا میں ریاستی وزیر جینت پاٹل کے ہاتھوں استقبال 

مالیگاؤں :2 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی زمینی کارکردگی بہتر اور مضبوط ہوتی جارہی ہیں اور جس طرح مالیگاؤں شہر کی عوام کے حوالے سے شیخ آصف نے ہم سے وعدہ کیا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر آئندہ میئر راشٹروادی کانگریس پارٹی کا بنائیں گے تو پھر ایسی بات پر میں بھی عوام کے بیچ وعدہ کرتا ہوں کہ اگر مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کا میئر بنتا ہے تو پھر ہم بھی مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے 100 کروڑ روپیہ کا تحفہ دینگے۔اسطرح کا اظہار مہاراشٹر پردیش راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر و ریاست کے وزیر آبپاشی جینت پاٹل نے اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں دو اکتوبر کے موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ راشٹروادی پریوار سنواد یاترا کے اجلاس سے کیا ۔صوبائی وزیر جینت پاٹل نے پارٹی لیڈران و عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریوار سنواد یاترا کے دوران انہوں نے ریاست کے 150 مختلف اسمبلی حلقوں کا دورہ کیا، ہر حلقے کے جائزہ اجلاس میں کارگزاری سنی لیکن مالیگاؤں شہر ضلع راشٹروادی کانگریس پارٹی جس سطح پر کام کررہی ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ شیخ آصف سب سے کامیاب، مضبوط اور تمام ضلع صدور میں سب سے اہم ہیں۔کہ اتنے کم عرصہ میں انہوں نے شہر میں این سی پی کو جو استحکام بخشا ہے وہ قابل تعریف ہے۔جینت پاٹل نے کہا کہ عوام 2024ء کے اسمبلی انتخابات میں شیخ آصف کو رکن اسمبلی منتخب کریں۔راشٹروادی کانگریس پارٹی ہر ممکن طور پر راشٹروادی کے ورکروں کے ساتھ کھڑی ہیں ۔
جینت پاٹل نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف جم کر تنقید کی اور کہا کہ آج ملک کی معیشت سنگین بحرانی کا شکار ہیں اور مودی جی امریکہ و مغربی ممالک کے دلدادہ بنے گھوم رہے ہیں ۔انہوں نے بی جے پی حکومت کی انتقامی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک میں عجیب طرح کی سیاست کی جارہی ہیں ۔سیکولر پارٹیوں کے لیڈران اور اقلیتی نوجوانوں کو اے ٹی ایس ATS، ای ڈی ED اور سی بی آئی CBI کے ذریعے حراساں کیا جارہا ہے ۔جیل میں ٹھونس دیا جارہا ہے اور پتہ ہی نہیں چل رہا ہے کون گرفتار کرکے لے گیا ہے ۔ جینت پاٹل نے کہا کہ آج سے پہلے مہاراشٹر میں اسی سیاست میں نے کبھی نہیں دیکھی ۔انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی آسمان چھو رہی ہیں آور مودی کی سب بھارتیہ کمپنیوں کو پرائیویٹ لمیٹڈ بنا رہے ہیں ۔موصوف نے مالیگاؤں کی عوام سے اپیل کی کہ آج بی جے پی سے مقابلے کرنے کیلئے جو مہا اتحاد کیا جارہا ہے اسے مضبوط بنانے کیلئے سیکولر پارٹیوں کا ساتھ دینا چاہیے ۔
اس سے قبل مقامی این سی پی کے صدر شیخ آصف کی نے راشٹریہ وادی کانگریس پارٹی کے عہدیداران وکارکنان کے ایک جائزہ اجلاس میں پارٹی کی کارکردگی پیش کی ۔موصوف نے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں این سی پی شہر کاگزار صدور ،یوا اکائی،اقلیتی سیل، سیوا دل سیل، خواتین ونگ، بلاک صدور، کے عہدیداران و اہم ذمہ داران کی ایک جمبو جیٹ باڈی تشکیل دی گئی ۔موصوف نے پارٹی میں اپنے چار ماہ کے سفر کی روداد بیان کی۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے جس امید اور بھروسے پر انہیں ضلعی صدر کا عہدہ دیا ہے انہوں نے حتی الامکان اس امید پر پورا اترنے کی کوشش کی ہے۔شیخ آصف نے جینت پاٹل کو یقین دلایا کہ وہ آئندہ بھی اسی تیزی تندہی کے ساتھ پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے عوام کی ایما پر جینت پاٹل سے وعدہ کیا کہ وہ آئندہ کارپوریشن انتخابات میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن پر این سی پی کا پرچم لہرایں گے۔اور انشا اللہ میونسپل میئر بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہی بنائیں گے ۔شیخ آصف نے قومی و ریاستی سیاسی منظرنامہ پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کو دو فرقہ پرست جماعتوں سے پاک کرنا ضروری ہے ۔ایک پارسل جو حیدرآباد سے آیا ہے اسے واپس بھیجنا ہے او ر دوسرا گجرات کے پارسل کو ۔شیخ آصف نے کہا کہ آئندہ کارپوریشن اور اسمبلی چناؤ میں مالیگاؤں سے مجلس کا پارسل حیدرآباد روانہ کرنے کا آغاز ہوگا تو ملک بھر سے مجلس کو حیدرآباد میں سمٹ کر رہنا پڑے گا ۔کیونکہ مالیگاؤں سمیت ملک کے مسلمان اب جذبات میں بہنے والے نہیں ہیں ۔اور دھوکہ کھانے والے نہیں ۔اس اجلاس میں ممبئی سے تشریف لائے این سی پی سنواد یاترا کے لیڈران نے شہر این سی پی کے عہدیداران سے کارگزاری سنی اور ان کے احوال کے جائزہ لیا اور اس بات کا اعتراف کیا کہ قلیل مدت میں شیخ آصف نے مالیگاؤں میں پارٹی کو استحکام بخشا ہے۔ان کی امید سے بڑھ کر کارکردگی انجام دی گئی ہے۔اس موقع پر مالیگاؤں این سی پی سیوا دل ۔یوتھ ونگ ،لیڈیز ونگ ،مایناریٹی سیل وغیرہ نے آپکی کارگزاری پیش کی جس پر ذمہ داران نے اطمینان کا اظہار کیا ۔
جینت پاٹل اور روپالی تائی نے راشٹروادی بھون پر بھی حاضری لگایا اورنگ کاموں کا جائزہ لیا ۔اس پروگرام میں راشٹروادی مہیلا سیل کی ریاستی صدر روپالی تائی ،ستش گنوانے، صوفی انیس قادری، شاہد ریشم والا، شفیق رانا، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ ،سلیم رضوی، چراغ کانڈی والا ،جابر شاہ وغیرہ نے اپنے خیالات کا کیا ۔اس موقع پر جنتا دل، شیو سینا، آر پی آئی اورنگ مجلس کو چھوڑ کر راشٹروادی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے درجنوں افراد کا استقبال جنت پاٹل کے ہاتھوں کیا گیا ۔شکیل جانی بیگ اور ارشاد انجم نے پروگرام کی نظامت سنبھالی جبکہ راشٹروادی پریوار سنواد یاترا میں معروف شاعر عبدالواحد انصاری نے نظم، گیت اور اشعار پیش کر پروگرام کو چار چاند لگا دیااور سامعین میں جوش بھردیا ۔اس کامیاب پروگرام آور عوام کی بے پناہ محبتوں کا شیخ آصف اور جینت پاٹل نے شکریہ ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے