صوبائی جمعیت کی مجلس عاملہ میں حافظ عنایت اللہ محمدی ناظم منتخب، مجلس علماءاہل حدیث، رویت ہلال کمیٹی، تاریخ اہل حدیث مرتب کرنے کے اہم ‏

صوبائی جمعیت کی مجلس عاملہ میں حافظ عنایت اللہ محمدی ناظم منتخب

 مجلس علماءاہل حدیث، رویت ہلال کمیٹی، تاریخ اہل حدیث مرتب کرنے کے  اہم 


مورخہ 27 جون (پریس ریلیز) 27 جون بروز اتوار صبح 10بجے اہل حدیث منزل،گولڈن نگر مالیگاؤں کی صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ارکان عاملہ کی میٹنگ صوبائی جمعیت کے امیر ڈاکٹرسعیداحمد فیضی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔اس میٹنگ کی نظامت مولانا عطاء اللہ محمدی (نائب ناظم صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر) نےبحسن خوبی نبھائی۔
جبکہ حافظ ایمن محمدی کی تلاوت کلام پاک سے میٹنگ کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب نے اپنےصدارتی خطاب میں کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت کے تعلق سے ہمیں کچھ ٹھوس فیصلہ لینا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مکاتب کی نگرانی کرتے رہنا چاہئے کہ بچوں میں صلاحیت پیدا ہو رہی ہے یا نہیں اوران کے اخلاق و کردار میں نکھار پیدا ہو رہا ہے یا نہیں۔
اس میٹنگ میں احسن البیان مراٹھی قرآن کو نئے طرز پر کمپوزنگ کروانے اور جدید ٹیکنالوجی سے جوڑنے کی بابت فیصلہ ہوا۔ اس کے علاوہ مجلس علماء اہل حدیث کو ازسر نو مرتب کرنے پراتفاق ہوا۔
اسی طرح صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کی رویت ہلال کمیٹی تشکیل دی گئی علاوہ ازیں صوبہ مہاراشٹر میں تاریخ اہل حدیث مہاراشٹر کی ترتیب و تدوین کے لئے ایک کمیٹی تشکیل عمل میں آئی۔
اس کے ساتھ صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ناظم کی جگہ مولانا فضل الرحمن محمدی رحمہ اللہ کی وفات کے بعد یہ جگہ خالی تھی۔
مجلس عاملہ کے اراکین کے متفقہ رائے اور مشورہ سے حافظ عنایت اللہ محمدی(مالیگاؤں) کو صوبائی جمعیت اہل حدیث کا ناظم اعلی منتخب کیا گیا اس کے علاوہ نائب امیردوم کی جگہ جمعیت اہل حدیث شولاپورکے ناظم مولانا طاہر بیگ محمدی کو منتخب کیا گیا۔
آخر میں مجلس عاملہ کے اراکین نے بالاتفاق فیصلہ کیا کہ ذمہ داران جمعیت اورصوبائی جمیت سے منسلک متحرک وفعال افراد پر جو کوئی نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں ہم ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اور حسب ضرورت اس پر تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے۔اس میٹنگ میں اراکین مجلس عاملہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ جس میں خصوصیت کے ساتھ مولانا یوسف محمدی(ناندیڑ) مولانا عطاء اللہ محمدی(آکوٹ) رضوان احمد سلفی (احمد نگر) مولانا طاہر بیگ محمدی (شولاپور) مولاناعبدالوحیدسلفی(ناسک) جناب سلیم بھائی( ناگپور ) مولانا کلیم احمد محمدی (اورنگ آباد) مولانا جمال الدین محمدی (دھولیہ) حافظ زاھد محمدی (نندوربار) جناب محمد اسرائیل (آکولہ) سیٹھ رشید احمد فیضی،مولانا شکیل احمد فیضی،شفیق الرحمن،نور پریس،اقبال احمد محمدی ،حافظ اشفاق احمد محمدی، حافظ سعد عمیر مدنی وغیرہ اراکین عاملہ ومدعوئین خصوصی شریک رہے۔
الحمدللہ مجموعی اعتبار سے یہ میٹنگ انتہائی کامیاب رہی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے