کورونا کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ کی ضلع انتظامیہ کو ہدایات، کچھ دنوں کے لئے اسکولوں کو بند رکھا جائے!
ممبئی :25 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں کورونا کے بڑھتے واقعات کے تناظر میں مہاراشٹر کی وزیر تعلیم ورشا گائیکواڑ نے ٹویٹ کر ضلع انتظامیہ کو جلد از جلد فیصلہ لینا چاہئے کہ آیا وہ یکم مارچ سے اپنے اضلاع کی اسکولوں کو جاری رکھیں یا پھر ہنگامی حالات کے تناظر میں اسکولوں کو یکم مارچ سے بند کردے ۔ موصوفہ نے ٹویٹ کر کہا کہ ریاست کے کچھ اضلاع میں کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ضرورت پیش آئے اور صورتحال قابو میں نہ ہو تو یکم مارچ 2021 سے اسکولوں کو کچھ وقت کے لئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے۔ورشا گائیکواڑ نے دوسرے ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ طلباء اور اساتذہ کا تحفظ سرکار کی اولین ترجیح ہے۔ جن اسکولوں میں کورونا پھیلنے کی اطلاع ملی ہے۔ مقامی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وہاں پر صفائی اور ڈس انفیکشن سرگرمیاں انجام دے۔
ریاست کے کچھ اضلاع کے اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کے درمیان کورونا کے پھیلاؤ پر غور کرتے ہوئے ، وزیر سماجی بہبود اور قبائلی وزیر محکمہ بہبود سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔ ریاست کے تمام اضلاع کے ایجوکیشن آفیسرز کے ذریعہ ضلع وائز جائزہ لیا جارہا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com