ڈھائی کروڑ کے تعمیری کاموں کے بلوں کی ادائیگی پر امتناع، وزارت شہری ترقیات سے مکتوب، جانچ کر احوال صادر کئے جانے کا حکم‏


ڈھائی کروڑ کے تعمیری کاموں کے بلوں کی ادائیگی پر امتناع، وزارت شہری ترقیات سے مکتوب، جانچ کر احوال صادر کئے جانے کا حکم

سائزنگ کے نام پر منظور بجٹ  کی افرا تفری، کاغذ کے پھول کا انتظار ختم، خواہشمندوں کو ملا کاغذ کا پھول 


مالیگاؤں :26 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) نیشنل گرین ٹربیونل کی ہدایات پر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو ڈھائی کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے خصوصی طور پر سائزنگ اور کارخانوں کے علاقوں میں  روڈ، گٹر و بنیادی سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے ۔کورٹ کے مشورہ کے مالیگاؤں کارپوریشن نے ڈھائی کروڑ روپیہ ان علاقوں میں تعمیر کیلئے مختص کیا لیکن گزشتہ بجٹ میں اپنے سیاسی رسوخ یا زیادہ کمانے کی لالچ اور بنکر دشمنی میں اپنی کرسی کا فائدہ اٹھا کر کچھ مخصوص افراد نے سائزنگ اور کارخانوں کے علاقوں میں تعمیری کاموں کو انجام دینے کی بجائے کسی دوسرے علاقوں میں کردیا اور اس بجٹ میں افراتفری پیدا کردی ہے ۔اس لئے اس معاملہ میں کئے گئے کاموں کی جانچ کرنے کے بعد بلوں کی ادائیگی کی جائے کہ آیا کام واقعی میں سائزنگ اور کارخانوں کے علاقوں میں ہوا ہے یا نہیں؟ اسطرح کی شکایات منترالیہ میں وزرات شہری ترقیات میں مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کی ہے ۔موصوف نے ایک ایک کاپی مقامی انتظامیہ کو بھی دیا گزشتہ 18 فروری کو دیا تھا ۔اس ضمن میں آج منترالیہ سے وزرات شہری ترقیات نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کے نام مکتوب جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو موصول شکایت کی روشنی میں نیشنل گرین ٹربیونل کی ہدایات پر دئے گئے تعمیری کاموں کی صحیح سمت میں انجام دہی ہوئی ہے یا نہیں اسکی مکمل جانچ کی جائے اور احوال منترالیہ میں مذکورہ محکمہ کو فراہم کیا جائے اور تب تک کیلئے ان ڈھائی کروڑ روپے کے بلوں کی ادائیگی پر روک لگائی جائے ۔اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے کہا کہ کچھ لوگ عوام کو گمراہ کر دوسروں کو بدعنوان کہتے رہے لیکن تاریخ گواہ ہے کو کون کرپٹ اور کتنا بدعنوان ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ کچھ لوگوں کو کاغذ کے پھول کا انتظار تھا اور وہ کہہ رہے تھے کہ آصف کو بولو کہ ایکاد کاغذ کا پھول منترالیہ لاکر بتا، اس پر آصف شیخ نے کہا کہ اب آیا ہے منترالیہ سے کاغذ کا پھول، جس سے ختم ہوجائے گی سب بھول ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے