بھارت بند، کسان آندولن جاری ، دودرجن سیاسی جماعتوں نے حمایت دی، سرکار کے خلاف عام ناراضگی کا ماحول

بھارت بند، کسان آندولن جاری ، دودرجن سیاسی جماعتوں نے حمایت دی، سرکار کے خلاف عام ناراضگی کا ماحول

 


مالیگاؤں  : 8 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج 8 دسمبر بروز منگل کو زرعی قوانین کے خلاف  کسانوں کا بھارت بند آندولن کیا جارہا ہے ۔ملک بھر میں سرکار کے خلاف کسانوں کی حمایت میں احتجاج جاری ہے، دہلی، پنجاب، اترپردیش، مغربی بنگال، اڑیسہ، چھتیس گڑھ، تامل ناڈو، مہاراشٹر ،کیرالہ سمیت پورے ملک میں کسانوں کا بھارت بند کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔جگہ جگہ پولس کا معقول بندوبست کیا گیا ہے ۔ بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے بتایا کہ آج بروز منگل کو صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک بھارت بند رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کے احتجاج کا مقصد عام شہریوں کو پریشان کرنا نہیں ہے ۔ راکیش نے کہا کہ ایمرجنسی سروس میں ایمبولینس  کے ساتھ شادیاں بھی شامل رہیں گی ۔ دوسری طرف تمام موٹر ٹرانسپورٹ یونین نے کسانوں کی حمایت میں اپنی گاڑیوں کی سروس معطل کردینے کا اعلان کیا ہے ۔ملک بھر کی دو درجن سے زائد سیاسی جماعتوں نے اس اندولن کو حمایت دی ہے۔ کسانوں کے اندولن پر کان نہ دھرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار کے خلاف عام ناراضگی کا ماحول ہے ۔ کسانوں نے ذرعی قانون جو واپس لینے کا مطالبہ کر آج بھارت بند کا اعلان کیا ہے ۔ وہیں دوسری جانب ناسک ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے عوام کے لئے معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولس کے ساتھ  بند کے پس منظر پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ جس میں  انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی فراہمی برقرار رہے گی اور بڑی سڑکیں بھی جاری رہیں گی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے