سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی، اجمیری رح کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی امیش دیوگن کو راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار

سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی، اجمیری رح کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی امیش دیوگن کو راحت دینے سے سپریم کورٹ کا انکار 

نئی دہلی: 7 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) : اپنے ایک مباحثے کے دوران سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی، اجمیری کی شان میں گستاخی کرنے والے صحافی امیش دیوگن کو راحت دینے سے آج سپریم کورٹ نے انکار کردیا ہے- جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس سنجیو کھنہ نے مشترکہ طور پر سماعت کرتے امیش دیوگن پر درج ایف آئی آر خارج کرنے سے انکار کردیا اسی کے ساتھ ملک کی مختلف ریاستوں میں امیش کے خلاف دائر کردہ ایف آئی آر کو اجمیر منقتل کرنے کا حکم سنایا ہے جبکہ بینچ نے کہا کہ تادیبی کاروائی سے متعلق 8 جولائی کو دیا گیا تحفظ برقرار رہے گا واضح ہوکہ 15 جون کو امیش دیوگن نے اپنے پرائم شو میں خواجہ غریب نواز کی شان میں گستاخی کی تھی جس پر پورے ملک میں احتجاج کیا گیا تھا اور ان کے خلاف کئی ریاستوں میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے