قرآن پاک مع ترجمہ کنزالایمان کے نئے ایڈیشن کی اشاعت، نوری مشن مالیگاؤں سے ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کے سنگ بنیاد پر مثالی کام


قرآن پاک مع ترجمہ کنزالایمان کے نئے ایڈیشن کی اشاعت، نوری مشن مالیگاؤں سے ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کے سنگ بنیاد پر مثالی کام

مالیگاؤں:(پریس ریلیز) 13دسمبر بروز اتوار بعد نمازِ عصر نور باغ میں (نزد ایس ایل مارکیٹ) ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا سنگِ بنیاد حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔ نیز اسی شب بعد نمازِ عشاء معینیہ مسجد عوامی نگر میں جلسۂ عام ہوگا- اس موقع پر نوری مشن سے ’’قرآن کریم مع ترجمہ کنزالایمان و تفسیر خزائن العرفان‘‘ کی اشاعت ہو رہی ہے۔ مالیگاؤں کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ نوری مشن کے تحت مسلسل کنزالایمان شریف کی ترسیل کی جا رہی ہے۔ یہ ایڈیشن نشانِ اختر ممبئی نے عمدہ کتابت و ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے۔ جس میں تصحیحِ کتابت کا فریضہ مولانا محمد عبدالمبین نعمانی (المجمع الاسلامی مبارک پور) نے انجام دیا ہے۔اس اعلیٰ، اہم، معتبر ایڈیشن کی اشاعت نوری مشن سے عمدہ کاغذ پر ہو رہی ہے۔ ان شاء اللہ جلد ہی یہ نسخہ عامۃ المسلمین تک پہنچے گا۔ متعدد خصوصیات کا حامل یہ ایڈیشن ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کے سنگ بنیاد پر سینٹر کے قیام کے مقاصد کا عکاس ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس مبارک کام کی سعادت ملی۔ واضح رہے کہ اردو تراجم قرآن میں ساری دنیا میں کنزالایمان کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہے؛ جس کا ایک سبب یہ ہے کہ یہ ترجمہ محتاط ہے؛ عظمتِ توحید اور عظمتِ رسالت ﷺ کا پاس دار ہے اور قدیم تفاسیر کا آئینہ دار۔ ازیں قبل نوری مشن سے منفرد ایڈیشن ’’الفی قرآن مع ترجمہ کنزالایمان‘‘ کی اشاعت بھی کی جا چکی ہے۔ ایسی اطلاع نوری مشن مالیگاؤں سے جاری کی گئی-رابطہ: 9325028586۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں 9226735377

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے