ہم تعمیری سیاست میں کامیاب رہے ہیں لیکن ہم جھوٹ کی سیاست ہار گئے اور مفتی اسماعیل جھوٹ بولنے کی لڑائی جیت گئے
جو ایم ایل اے اپنا ہی فنڈ تعمیری کاموں میں استعمال نہیں کرسکتا وہ آگرہ روڈ سمیت شہر کی تعمیر کیا خاک کرینگا: شیخ رشید
مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی ناکامی کا ایک اور ثبوت، پہلے ایم ایل اے فنڈ کا 50 لاکھ روپیہ لیپس، تعمیری کام ندارد
مالیگاؤں :15 دسمبر (نامہ نگار) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے شہر بھر میں تعمیری کام کئے جارہے ہیں اور اسی فنڈ سے بالخصوص جونا آگرہ روڈ کی تعمیر و توسیع کئے جانے کے لئے کاغذی کاروائی جاری ہے اس سلسلہ میں جونا آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل سے لیکر دیوی کا ملہ تک 9 کروڑ روپے تخمینہ سے سیمنٹ روڈ تعمیر کی جائے گی جس کا ٹینڈر جاری کیا جارہا ہے اور ممکن ہے آج شام تک ٹینڈر کھول دیا جائے گا ۔اس طرح کی معلومات ہزار کھولی رابطہ آفس پر ایک پریس کانفرنس میں سابق میئر شیخ رشید نے دی موصوف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آگرہ روڈ کی یہ سیمنٹ روڈ آر ایم سی ٹریمیکس(RMC TRIMEX) بیرون شہر طرز پر مالیگاؤں شہر میں پہلی بار تعمیر کی جائے گی اس کے علاوہ انصار پترہ ڈپو سے آواڑی نالہ تک آگرہ روڈ کے دونوں جانب آر سی سی نالہ دو کروڑ روپئے تخمینہ سے تعمیر کیا جارہا ہے اسی طرح عقیل کرانہ سے آواڑی نالہ تک 2 کروڑ روپے کے بجٹ سے آر سی سی نالہ تعمیر کیا جارہا ہے شیخ رشید نے مزیر معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ پاک پنجتن چوک سے آگرہ روڈ تک آنے والی شیو روڈ 1 کروڑ 40 لاکھ تخمینہ سے تعمیر کی جائے گی اس کے علاوہ سول ہاسپٹل سے کلّو شاہ درگاہ تک 50 لاکھ روپئے تخمینہ سے سیمنٹ روڈ اسی طرح مدنی نگر پاور ہاؤس سے نیشنل ہائی وے تک 50 لاکھ روپئے تخمینہ سے ہاٹ مکس روڈ کے ساتھ ساتھ نظامیہ مسجد سے پوار واڑی روڈ تک 77 لاکھ روپئے تخمینہ سے آر سی سی نالہ تعمیر کیا جائے گا _اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ان دنوں مسجدوں میناروں کے شہر میں سرے عام جھوٹ بولا جارہا ہے جو انتہائی شرمناک بات ہے موصوف نے کہا کہ پورا شہر سمیت 84 کارپوریٹر جانتے ہیں کہ آگرہ روڈ کی تعمیر کارپوریشن کے جنرل فنڈ سے کی جارہی ہے اور اس کے لئے میئر طاہرہ شیخ رشید کی خصوصی جدوجہد شامل حال رہی ہے ۔اور اس کام کو کارپوریشن کے بجٹ میں ترمیم کرتے ہوئے جنرل بورڈ میٹنگ میں منظور کیا ہے ۔آج جو لوگ آگرہ روڈ کے نام پر اپنی سیاسی روٹی سینک رہے ہیں وہ اصل میں شہر کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ نہ ہی منترالیہ سے آگرہ روڈ کی تعمیر کے لئے کوئی بجٹ آیا اور نہ ہی کوئی لیٹر آیا لیکن موجودہ ایم ایل اے جھوٹ کا سہارا لیکر اپنی ناکامی کو چھپا رہے ہیں شیخ رشید نے کہا کہ یہ اتنے نا اہل اور ناکارہ ہیں کہ ان کو دیا گیا ایم ایل اے فنڈ انہوں نے استعمال نہیں کیا اور پہلے ہی ایم ایل ایے فنڈ کا 50 لاکھ روپے استعمال نہ کرنے کی صورت میں واپس چلا گیا آج بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہیکہ شہر کا مزید 50 لاکھ روپئے کے تعمیری کاموں کا نقصان ہوا ہے جو ایم ایل اے اپنا ہی فنڈ تعمیری کاموں میں استعمال نہیں کرسکتا وہ آگرہ روڈ سمیت شہر کی تعمیر کیا خاک کرینگا شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کبھی سیاست میں شکست قبول نہیں کی اور نہ ہی ہم شکست کے ڈر و خوف سے کنارہ کشی اخ کرنے والے ہیں لیکن ہاں ہم جھوٹ بولنے کی لڑائی میں ہار مانتے ہیں لیکن سیاست میں ہم ایمانداری کے ساتھ اپنا مقابلہ کرتے رہیں گے موصوف نے کہا کہ جھوٹ کو اس قدر بولا جارہا ہیکہ آج سوشل میڈیا پر بزرگ و نوجوانان یہاں تک کہ بچے بھی جھوٹ جیسی لعنت میں ملوث ہوتے جا رہے ہیں جس کا مالیگاؤں شہر کا ناکارہ نااہل اور نکما ایم ایل اے ذمہ دار ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایک جھوٹی خبر سامنے آئی جس میں یہ کہا گیا کے اجیت دادا پوار نے آگرہ روڈ کی تعمیر کے لئے پانچ کروڑ روپے منظور کیا ہے ، میں نے تو ایساکھبی نہیں دیکھا کے وزیر کو مل لینا اور مکتوب دے دینے سے فنڈ منظور ہوتا ہے ، شہر میں جھوٹ کے سہارے اخبارات اور شوشل میڈیا پر گمراہی پھیلائی جارہی ہے ، کارپوریشن 9 کروڑ روپے میں سخاوت سے لیکر نیشنل پمپ تک روڈ جاۓ گی اور مستقبل میں مزید ١٢ کروڑ روپے اس روڈ کی تعمیر کے لئے بجٹ متعین کیا جائے گا۔ کووڈ کے دور میں ١ کروڑ روپے فنڈ دیا گیا تھا جس میں رکن اسمبلی نے 50 لاکھ روپے سول سرجن ناسک کو دے دیا تھا اور جو 50 لاکھ روپے کا فنڈ بچا تھا وہ استعمال نہیں کیا گیا اور وہ فنڈ لیپس ہو گیا ہے ۔جو ایم ایل اے 1 کروڑ روپے کے فنڈ شہر میں تعمیری کام نہیں کر سکا وہ 12 کروڑ روپے کا فنڈ کیا خرچ کرے گے ، یہ جھوٹا ایم ایل اے ہے اسے سچ بولنا آتا نہیں ہے شیخ رشید نے کہاں کہ جو کام 9 کروڑ میں پورا نہیں ہو پارہا ہے وہ پانچ کروڑ میں کیسے ہوگا اور انہوں نے جو منظوری کا اعلان کیا ہے اسکا لیٹر کہاں یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے ۔شیخ رشید نے تلواڑہ ڈیم کے پانی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امرت یوجنا کا جو فنڈ آیا تھا اس اس فنڈ سے عوام کو جہاں سہولت نہیں تھی وہاں پانی پہونچا دیا گیا ہے ، ہم نے فنڈ لاکر تلواڑه ڈیم کی چوڑائی بڑھا کر پانی کے ذخیرے کو مزید بڑھایا ہے ، دابھاڑی کے پانے کوٹا کو رکھنے کے لئے کاغذی کارروائی کی گئی ہے ،آج دابھاڑی کو پانی نہیں دیا جارہا ہے اگر وہ پانی حاصل کرنے کے لئے درخواست دیتے ہیں تو پہلے ان سے بقایا رقم لی جائے گی ۔آج شہر میں دابھاڑی کو پانی فروخت کئے جانے کا جھوٹ پھیلایا جارہا ہے ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارے ماننے والے ہمیں ووٹ دینگے مگر مخالفین کی جانب سے کہا جارہا ہے کے انکی 10 سٹ بھی نہیں آئے گی ان کو معلوم نہیں ہم نے 9 سٹ پر بھی مئیر بنایا ہے اور الیکشن میں ہار جیت تو لگی ہے ، شہریان کو بھی چایئے کے وہ کام کرنے والوں کو ہی ووٹ کریں ۔موصوف نے کہا کہ جنکا ایم ایل اے کام نہیں کرتا انکے ممبر کیسے کام کرینگے ، اور میں ایک بات کہوں گا کہ جھوٹے امدار نے جو فنڈ منظور کروایا ہے اسکا منظوری لیٹر لاکر بتا دینا ۔ جب سے مہاراشٹر اسمبلی بنی تب سے لیکر آج تک میں نے اتنا جھوٹا ایم ایل اے نہیں دیکھا ہے ، لیکن اب عوام ہوشیار ہو گئی وہ اب سمجھتی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com