پچپن ہزار مالیت کی دو دیسی پستول سمیت نوجوان گرفتار ،پوار واڑی پولس کی کارروائی

پچپن ہزار مالیت کی دو دیسی پستول سمیت نوجوان گرفتار ،پوار واڑی پولس کی کارروائی



مالیگاؤں : 13 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ضلع ایس پی سچن پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی کھنڈوی کی ھدایت و رہنمائی میں شہر سمیت ضلع بھر میں بڑھتے جرائم اور غیر قانونی کاروبار کے خلاف محکمہ پولیس نے کمر کستے ہوئے شہر سمیت ضلع بھر میں غیر قانونی سرگرمیوں پر قدغن لگانے کے لئے کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، کل پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مالدا شیوار میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئے وسنت بھوئی ، حولدار سچن دھارنکر ، پولیس نائک راکیش ابالے ، پولیس سپاہی بھامرے نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے ملزم شیخ حبیب شیخ شبّیر 35 سال ساکن مالدا شیوار مالیگاؤں کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضے سے 55 ہزار روپے مالیت کی 2 دیسی پستول ضبط کی ، اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے  کل 12 دسمبر کی رات 2 بجکر 40 منٹ پر پولیس نائک راکیش ابالے کی فریاد پر ملزم شیخ حبیب کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 758/020 قلم آرم ایکٹ 3/25 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ، ملزم کے پاس یہ ہتھیار کیسے اور کہاں سے آیا ۔۔؟ اور اسے کس کام میں استعمال کیا جانے والا تھا ۔۔؟ ان جیسے کئی سوالوں پر دیگر تحقیقات اے پی آئے کالے کررہے ہیں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں میں اشتہار دیکر اپنے کاروبار کو فروغ دیں، مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں 9226735377 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے