سروے نمبر 176 کی زمین پر آباد اتی کرمن کو فوری ہٹایا جائے ورنہ پوار واڑی بریج کے پاس اندولن کیا جائے گا:اعجاز بیگ ‏


سروے نمبر 176 کی زمین پر آباد اتی کرمن کو فوری ہٹایا جائے ورنہ پوار واڑی بریج کے پاس اندولن کیا جائے گا:اعجاز بیگ 

مالیگاؤں 9 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں مالدہ شیوار پوارواڑی سروے نمبر 176 کی زمین پر 12/25کے پلاٹ کروڑوں روپے میں فروخت کردیئے گئے ہیں۔ اور اسی کے ساتھ یہاں نالے کی زمین بھی فروخت کردی گئی ہے ۔یہ کام سیاسی دباؤ میں کیا گیا ہے ۔اور اس امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کچھ آفیسران بھی اس نالے کی زمین کو فروخت کرنے میں شامل ہیں۔ اس نالے کی زمین پر عوام کو پلاٹ بنا کر فروخت کردیا گیا ہے جس سے عوام کی ایک بڑی تعداد اس نالے پر آباد ہوگئی ہے۔بارش کا پانی وافر مقدار میں اس نالے میں بہتا ہے اور نالے کی جگہ تنگ ہوجانے سے بارش کا پانی عوام کے گھروں میں داخل ہوتا جس سے عوام کی ضروریات زندگی کے سامان کومتعدد بار نقصان پہنچا ہے۔ تاہم نالے پر تعمیر ناجائز تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے اور نالے کی زمین کو پہلے کی طرح صاف کیا جائے۔ نالے پرزمین، پلاٹ فروخت کرنے والے تمام افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ اسطرح کا ایک تفصیلی شکایتی مکتوب کارپوریٹر اعجاز بیگ عزیز بیگ نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ترمبک دیپک کاسار کو دیا ہے ۔
اور کہا کہ اگر نالے کی زمین پر آباد اتی کرمن کو فوری طور پر ہٹایا نہیں گیا اور خاطی افراد کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو ہم ممبئی آگرہ قومی شاہراہ پر واقع پوارواڑی پل کے نیچے احتجاج کریں گے۔اس بات کو نوٹ کیا جائے اور بعد کے حالات کی ذمہ دار میونسپل کارپوریشن ہوگی ۔اس مکتوب کی ایک کاپی میئر مالیگاؤں کارپوریشن کے ساتھ ساتھ ایگزیکٹو انجینئر پاٹ بندھارے محکمہ کو بھی روانہ کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے