سوئیس ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر و چیئرمین اور سیکرٹری سمیت پانچ افراد پر دھوکہ دہی کا الزام ، ،معلم کی شکایت پر آزاد نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج مالیگاؤں : 9 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) آزاد نگر پولس اسٹیشن مالیگاؤں سے ملی تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ مدثر احمد محمد حسن، عمر 39 سال، پیشہ سیکنڈری ٹیچر، رہائش،سروے نمبر 129، پلاٹ نمبر 152، نورانی نگر، مالیگاؤں، ضلع۔ ناسک نے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس میں انہوں نے کہا کہ میں فی الحال ایک معلم کے طور پر سوئس ایجوکیشن سوسائٹی، کے زیر انصرام جاری سوئس ہائی اسکول، عثمان آباد، مالیگاؤں میں اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہا ہوں ۔اس اسکول نے نان گرانٹ طرز اساتذہ کی بھرتی کے لیے شمنامہ اخبار میں ایک اشتہار شائع کیا تھا چونکہ ایک پوسٹ B.P.Ed ٹیچر کی تھی اس لیے میں نے اس کے لیے اپلائی کیا اور میرے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد مجھے سلیکٹ کیا گیا اور انتظامیہ نے اپوائنٹمنٹ لیٹر اور جوائننگ لیٹر پر دستخط کیے، اس کے مطابق میں 16 جون 2014 کو نان گرانٹ طرز پر فزیکل ٹیچر کے طور پر حاضر ہوا اور کام شروع...
آزاد میدان میں شرد پوار، ادھو اور ادتیہ ٹھاکرے ،سپریہ سولے، روہت پوار اساتذہ کو حمایت دینے پہنچے ٹیچرس کو 80 فیصد گرانٹ دینا اسکولوں کی ذمہ داری ،وزیر تعلیم دادا بھسے نے اسمبلی میں پھر یاد دلایا گرانٹ فوری ریلیز کرنے اسمبلی میں نانا پٹولے و جینت پاٹل کی نمائندگی، وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کی مہاوکاس اگھاڑی پر سخت تنقید ممبئی : 9 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے اساتذہ کرام گرانٹ کیلئے آزاد میدان میں گزشتہ کئی دنوں سے دھرنا کررہے ہیں اور اس دھرنے میں شدت پیدا کرنے کیلئے اساتذہ نے 8 اور 9 جولائی کو ریاست گیر اسکول بند کا اعلان کرتے ہوئے آزاد میدان میں دھرنا جاری رکھا ۔یہاں مہاراشٹر بھر سے تقریباً پندرہ ہزار اساتذہ کرام نے اپنی شرکت درج کرائی ۔اس موقع پر مہاراشٹر کے قدآور لیڈران نے اساتذہ کے احتجاج کو حمایت دی ۔ان میں شرد پوار، ادھو ٹھاکرے ،سپریہ سولے، روہت پوار ،ادتیہ ٹھاکرے سمیت شکشک ایم ایل اے و گریجویٹ ایم ایل اے موجود تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج مہاراشٹر میں ہزاروں کروڑ روپے روڈ راستوں کی تعمیر پر خرچ کئے جارہے ہیں لیکن قوم کے بہتر مستقبل بن...
"او سیٹھ تم ہوا میں فائرنگ کرتے ہو ہم سینے پر گولی چلاتے ہیں" ، ڈائلاگ دینے والے نوجوان کا سفاکانہ قتل پاچورہ بس اسٹینڈ پر دس سے بارہ راؤنڈ فائرنگ ، دو ملزمین جامنیر سے گرفتار ، ضلع ایس پی مہیشور ریڈی کا دورہ پاچورہ : 5 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) پاچورہ شہر سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔ جس میں نامعلوم حملہ آوروں نے 26 سالہ نوجوان کو گولی مار دی، جو موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ فائرنگ میں ہلاک ہونے والے نوجوان کا نام آکاش کیلاش مورے (عمر 26 سال ساکن چھترپتی شیواجی نگر، پاچورہ) بتایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے شہر میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ ادھر قاتل موقع سے فرار ہو گیا ہے اور پولس قاتلوں کی تلاش کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں موصول تفصیلات کے مطابق جمعہ کی شام پاچورہ شہر کے بس اسٹیشن کے علاقے میں دو مشتبہ قاتل موٹر سائیکل پر آئے اور آکاش مورے پر سنیما اسٹائل میں گولیاں چلائیں۔ بعد ازاں قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔ اس وقت شہریوں کی بھگدڑ مچ گئیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پاچورہ پولس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا۔ انہوں نے فوری طور پر پنچنامہ کیا اور آکا...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com