کورونا سے متاثرہ ریاست مہاراشٹر میں نافذ ہوگی سخت پابندیاں، دو روز میں فیصلہ ،وزیر صحت راجیش ٹوپے کا اعلان
منگل کو وزرائے اعلیٰ سے وزیر اعظم نریندر مودی تبادلہ خیال کرینگے، کیا ہوگا فیصلہ؟ عوام منتظر
ممبئی :23 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست مہاراشٹر میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہورہا ہے عوام لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے، بلا ضرورت گھروں سے نکل کر چوک چوراہے اور بازاروں میں اکٹھا ہورہے ہجوم ماسک کا استعمال نہیں کررہے ہیں، سوشل ڈسٹنسنگ نہیں کی جارہی ہے جس سے دن بدن کورونا وائرس کے اثرات بڑھ رہے ہیں اس لئے مہاراشٹر سرکار عوام کی لاپرواہی کو ختم کرنے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ لیا ہے ۔اسطرح کا واضح اعلان آج ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے نجی ٹی وی چینل کو گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ عوام کی لاپرواہی کو دیکھتے ہوئے ریاستی سرکار سخت فیصلے لینے پر مجبور ہورہی ہے ۔کورونا مریضوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے سرکار ایک دو روز میں سخت قواعد کا نفاذ ریاست مہاراشٹر میں کیا جائے گا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بھی ریاست کی عوام کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے ماسک کے استعمال پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی تھی تو وہیں نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار نے بھی ریاست میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اشارہ دیا تھا اور اس سلسلے میں مہاراشٹر سرکار ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ اور وزارت صحت، وزارت زراعت اور وزارت رسد و خوراک کے ساتھ ساتھ وزارت داخلہ سے تبادلہ خیال کررہی ہے ۔وہیں اس ضمن منگل کو دہلی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے وزیر اعظم نریندر مودی ریاست کے وزرائے اعلیٰ سے ہنگامی میٹنگ کریں گے ۔مودی ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا مریضوں کی تعداد کے تناظر میں سخت موقف اپنا سکتے ہیں ۔کل کی ہونے والی آن لائن میٹنگ میں اہم فیصلے لئے جانے کے امکانات نظر آریے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com