کالے رنگ کے غبارے ہوا میں لہرانے پر کانگریس ورکر پر مقدمہ درج


کالے رنگ کے غبارے ہوا میں لہرانے پر کانگریس ورکرس پر مقدمہ درج 

مالیگاؤں : 25 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 24 اکتوبر کو مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے کی ایک سالہ کارکردگی سے ناراض ہوکر کانگریس ورکروں نے شہر میں کالے رنگ کے غبارے ہوا میں لہرایا جو کہ انہیں بھاری پڑ گیا ۔سٹی پولس اسٹیشن سے ملی تفصیل کے مطابق سٹی پولس اسٹیشن کی حدود میں آگرہ روڈ ملن ہوٹل کے پاس اور مومن پورہ روڈ پر بغیر ماسک استعمال کئے پولس کہ اجازت کے بغیر کانگریس ورکرس نے کالے رنگ کے غبارے ہوا میں لہرایا جس کے سبب کارپوریٹر فاروق فیض اللہ و دیگر پر سٹی پولس اسٹیشن نے دفعہ 188 /269 /270 کے تحت پولس سپاہی ولاس سوری ونشی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے مزید تحقیقات پولس انسپکٹر کیدار کررہے ہیں ۔
                      (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے