جلوس عید میلاد، گرنا ڈیم معاملہ کی مکمل جانچ اور بیوہ و بزرگ افراد کو وظیفہ دلانے وزراء سے تفصیلی گفتگو

جلوس عید میلاد، گرنا ڈیم معاملہ کی مکمل جانچ اور بیوہ و بزرگ افراد کو وظیفہ دلانے وزراء سے تفصیلی گفتگو

جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر جلوس مبارکہ کی اجازت دی جائے، وزارت داخلہ سے آصف شیخ کا مطالبہ

ممبئی : 22 اکتوبر (پریس ریلیز)آج ممبئی میں آصف شیخ رشید نے ریاست کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور وزیر محصول بالا صاحب تھورات کے علاوہ وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف مطالبات پیش کئے جن میں جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر مالیگاؤں شہر میں جلوس مبارکہ کی اجازت طلب کیا گئی تو وہیں حال ہی میں موضوع بنے گرنا ڈیم کے متعلق بھی وزراء سے ملاقات کرتے ہوئے لیٹر دیا گیا ہے کہ اس پورے معاملہ کہ جانچ پڑتال کی جائے اسی طرح بالا صاحب تھورات سے مطالبہ کیا گیا کہ بیوہ، بزرگ اور معذوروں کو سرکاری وظیفوں دئیے جانے میں محصول محکمہ لاپرواہی کررہا ہے اس لیے جلد از جلد وظیفہ کیا رقم فراہم کی جائے ۔ اسطرح کی تفصیلات ممبئی سے آصف شیخ نے نمائندہ کو دی اور بتایا کہ جلوس عید میلادالنبی صل اللہ علیہ وسلم 30 اکتوبر کو منعقد کیا جارہا ہے۔  اس موقع پر مسلم سماج کے افراد نے بڑے جوش و خروش سے عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم منایا کرتے ہیں ۔شہر بھر میں چراغاں کیا جاتا ہے، میلاد کی محفل سجائی جاتی ہے، غریبوں کو کھانا اور بے کسوں کیا مدد کی جاتی ہے، امن کا پیغام عام کرنے جلوس نکالا جاتا ہے، جگہ جگہیں جلسہ رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم کا اہتمام کیا جاتا ہے، مسجدوں میں نماز اور تلاوت کلام پاک کا اہتمام ہوتا ہے اور شہر سے پرامن جلوس نکالا جاتا ہے۔  اس جلوس میں ہر کوئی  شامل ہوتے ہیں۔  چونکہ اس وقت کوویڈ ۔19 کے پھیلنے کی وجہ سے حکومت نے چار ماہ کے لئے لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔  جس کی وجہ سے جلوس کو نکالنا مشکل ہوگیا ہے۔ لیکن اب کورونا کا قہر تقریباً مالیگاؤں شہر سے ختم ہورہا ہے ۔اس  لئے  مالیگاؤں میں مسلم سماج کے مذہبی جذبات پر غور کرتے ہوئے جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ شیخ آصف نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے کیا ہے ۔


گرنا ڈیم معاملہ کی مکمل انکوائری کرنے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ

ممبئی : 22 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں سمیت 20 سے 25 شہروں اور دیہاتوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے گرنا ڈیم میں گزشتہ پندرہ اکتوبر کو مردہ مچھلی کے پائے جانے سے شہریان بھر میں سراسیمگی اور خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے اور ان مچھلیوں کو مالیگاؤں پمپنگ اسٹیشن کے پاس ہی کیوں لا کر چھوڑا گیا؟ کہیں مچھلیوں کو مار کر ٹھیکہ لینے کی سازش تو نہیں کی جارہی ہے اور کون کون اس سازش میں شامل ہیں اس پورے معاملے کی جانچ کی جائے ۔ایسے میں وزارت داخلہ سے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس پورے معاملات کی مکمل انکوائری کی جائے اسطرح کا ایک شکایتی مکتوب ممبئی میں آصف شیخ نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کو پیش کیا ۔انہوں نے کہا کہ ان مچھلیوں کو بیہوش کرنے کے لئے کونسا کیمیکل استعمال کیا گیا؟ کس نے یہ کام انجام دیا اور کون کونسے ٹھیکہ داروں کی وجہ سے یہ کام ہوا؟ کیوں اور کون اتنی زیادہ تعداد میں مچھلیاں کہاں لینے آیا؟ ان سب معاملات کی جانچ کی جائے ۔اسی طرح اس شکایتی مکتوب کی ایک کاپی وزیر ٹیکسٹائل اسلم شیخ سے ملاقات کرتے ہوئے پیش کی گئی ہے ۔

بیوہ، بزرگ افراد کو وظیفہ کی رقم جلد فراہم کی جائے، بالا صاحب تھورات سے آصف شیخ کی ملاقات

ممبئی 22 اکتوبر (پریس ریلیز) سنجئے گاندھی نرادھار یوجنا کے تحت بیوہ، بزرگ اور معزور افراد کو وظیفہ کی رقم فراہم نہیں کیں جارہی ہے جس میں مالیگاؤں شہر میں 25 سے 30 ہزار افراد بھکمری کا شکار ہوریے ہیں، مالیگاؤں شہر 70 فیصد غریب اور جھونپڑ پٹی میں آباد ہیں ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوگئے ہیں۔اور محصول محکمہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا ہے اس لئے بزرگ اور بیوہ افراد کو جلد از جلد وظیفہ کیا رقم فراہم کہ جائے ۔اسطرح کا مطالبہ بالا صاحب تھورات سے آصف شیخ نے کہا تو موصوف نے کہا کہ اس معاملہ کو کابینہ لاکر اہم فیصلہ جلد ہی لیا جائے گا وہیں شیخ آصف نے عہد میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے جلوس مبارکہ کی اجازت کا مطالبہ بھی بالا صاحب تھورات سے کیا ہے ۔


                          (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے