سروے نمبر 114 پر آباد مکینوں کو نوٹس ، پندرہ دنوں کے اندر مع ثبوت کاغذات جمع کرنے کا حکم جواب نہ دینے کی صورت میں غیر قانونی لے آؤٹ اور غیر قانونی تعمیرات تسلیم کرتے ہوئے کارروائی کا انتباہ مالیگاؤں : 18 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ، 1949 کی دفعہ 477 کے تحت سروے نمبر 114 /اے کے پورے لے آؤٹ اور بی کے کچھ حصے پر آباد مکینوں کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک نوٹس جاری کی گئی ہے جس میں ملکیت کی تعمیر سے متعلق دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا گیا ۔مذکورہ معاملہ میں کارپوریشن پربھاگ کمیٹی نمبر 4 کے آفیسر نے نوٹس میں کہا ہے کہ یہاں آباد مکینوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں وارڈ کمیٹی آفس نمبر 04 کے دائرہ اختیار میں گرووار وارڈ سروے نمبر 114 کے تمام پلاٹ ہولڈر کے غیر قانونی لے آؤٹ و غیر قانونی تعمیرات دیکھی گئی ہیں۔ عوام کو اس سلسلے میں درج ذیل دستاویزات جمع کرانے کا حکم دیا جاتا ہے۔ 1) ملکیتی حقوق 7/12 اتارا ۔ 2)میونسپل کارپوریشن سے حاصل کئے گئے عمارت کی تعمیر...
مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں 21 نئے اضلاع کی تشکیل؟ جانئے 26 جنوری کو ممکنہ اعلان کا سچ ممبئی: 15 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اس وقت مہاراشٹر میں 36 اضلاع ہیں جنہیں کوکن ، پونہ ، ناسک، چھترپتی سمبھاجی نگر، امراوتی اور ناگپور ڈیوژن میں تقسیم کیا گیا ہے۔ لیکن پچھلے کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک فہرست گردش کر رہی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں 21 نئے اضلاع بنائے جائیں گے۔ اس وائرل پیغام کی حقیقت کیا ہے؟ ہم نے جاننے کی کوشش کی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ یہ معاملہ اصل میں کیا ہے؟ یکم مئی 1960 کو ریاست مہاراشٹر کا قیام عمل میں آیا۔ تب ریاست میں 26 اضلاع تھے۔ تاہم بڑھتی ہوئی آبادی اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اضلاع کو تقسیم کرکے نئے اضلاع کا اضافہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، 2014 میں، تھانہ ضلع کو تقسیم کیا گیا تھا اور پالگھر کو ایک نئے ضلع کے طور پر تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ایک بار پھر یہ بحث چھڑی کہ مزید نئے اضلاع بنائے جائیں گے۔ ریاست میں نئے اضلاع کا اعلان 26 جنوری 2025 کو کیا جائے گا اور ریاست کے 35 میں سے کئی اضلاع کو...
مہا کمبھ میلے میں بھیانک آتشزدگی ، ایک کے بعد ایک کئی سلینڈر بلاسٹ ، کئی خیمے جل کر خاک ، فائر بریگیڈ آگ پر قابو پانے میں مصروف پریاگ راج : 19 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اتر پردیش کے پریاگ راج میں جاری مہا کمبھ میلہ میں خوفناک آگ لگنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ خیمے میں رکھے سلنڈر مسلسل بلاسٹ ہو رہے ہیں۔ اس آگ میں 20 سے 25 خیمے جل گئے ہیں۔آگ میدان کے سامنے والی سڑک پر لوہے کے پل کے نیچے لگی۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پریاگ راج مہاکمبھ کے سیکٹر 19 نگر میں ایک بڑی آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔مہاکمبھ میں کئی خیموں میں آگ لگنے سے افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔ آگ لگنے سے منڈپ میں رکھا سامان جل گیا۔فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ لگنے کی وجہ سے میلے کے پورے علاقے میں سیاہ دھویں کے بادل دیکھے گئے۔بتایا گیا کہ یہ واقعہ تلسی مارگ سیکٹر 19 میں پیش آیا۔فائر فائٹرز لوگوں کو نکال رہے ہیں۔آگ کو پھیلنے سے روکنے کے...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com