شہر مالیگاؤں کی آواز اجیت دادا پوار کے جنتادربارمیں ، شہری حالات پر یوسف سیٹھ نیشنل نے تفصیلی گفتگو بیان کی
گزشتہ روز مہاراشٹرراشٹروادی کانگریس مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف کی قیادت میں شہر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت داداپوار صاحب سے ملاقات کی.
حاجی محمد یوسف نیشنل نے اجیت داداپوار صاحب کو شہر کی خستہ حال سڑکوں کے تعلق سے بتایا شہر کی کئی خستہ حال سڑکوں کی تصاویر بھی بتائی شہر میں پانی کی نکاسی کا نظم نہیں ہے. ان ساری باتوں کو حاجی محمدیوسف نیشنل نے اجیت داداپوار سے کہی اور کہاکہ آپ مالیگاؤں مہانگر پالیکا کےکمیشنر کو بلاکر انسے احوال لیجئے.
حاجی محمد یوسف نیشنل نے اجیت دادا پوار سے مطالبہ کیاکہ طلباء کی پڑھائی کا بہت نقصان ہورہا ہے اسکولوں کو کھولا جائے اور اگر کرونا لمباچلتاہے تو بچوں کوپرموٹ کیاجائے اور اسکولوں کو مارچ اپریل میں کھولا جائے.
مالیگاؤں شہر میں راشٹروادی وادی کانگریس کے صدارت کے عہدے کے دعویدار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے باغی کارپوریٹروں کے تعلق سے حاجی محمد یوسف نیشنل نے کہاکہ صاحب یہ اگر پارٹی میں واپس آنا چاہتے ہیں تو انکو پارٹی میں شامل کیاجائے مالیگاؤں شہر میں پارٹی اور مضبوط ہوگی ہم مالیگاؤں شہر میں سبھا لیں گے آپ آئیے آپکے ہاتھوں انکو اور انکے حمایتی لوگوں کوپارٹی میں شامل کیاجائے گا. لیکن ان لوگوں سے ناسک ڈیوثنل کمشنر آفس میں ایک افیڈیویٹ لکھ کرلیا جائے کہ یہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی وہیپ کو مانیں گے اور پارٹی کے اعلیٰ لیڈران کو ہی اپنا لیڈران مانیں گے.
حاجی محمد یوسف نیشنل کی تمام باتوں کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ نے بغور سنا اور کہا کہ جلد ہی مالیگاؤں شہر نگر پالیکا کے کمشنر سے احوال لیکر ان تمام ہی مسائل کوحل کیاجائیگا. اور اسکولوں کو کھولنے کے تعلق سے حکومت بہت جلد ہی فیصلہ لیگی.
اور مالیگاؤں شہر کے جو حالات آپ نے بتائے ہیں. اس پر بہت جلد ہی پارٹی اعلیٰ ہائی کمان میٹنگ لیں گے اور آپکو بھی اطلاع دیجائیگی آپ بھی اس میٹنگ میں شرکت کریں ہم سب ملکر مالیگاؤں شہر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدارت کے عہدے پر چرچا کرینگے.
حاجی محمد یوسف نیشنل کیساتھ اس وفد میں اخلاق بالے مقادم، رفیق حاجی، اسلم خان،راجوشیخ وغیرہ شامل تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com