فارم نمبر 6 میں شامل کاغذات اور ڈپلیکیٹ ووٹ بڑھانے والے کمپیوٹر سینٹر کی جانچ کی جائے گی۔ جمہوری اصولوں کے خلاف کام کرنے والوں پر قانونی کارروائی کرنے پرانت آفیسر کا شیخ آصف کو تحریری جواب


فارم نمبر 6 میں شامل کاغذات اور ڈپلیکیٹ ووٹ بڑھانے والے کمپیوٹر سینٹر کی جانچ کی جائے گی




جمہوری اصولوں کے خلاف کام کرنے والوں پر قانونی کارروائی کرنے پرانت آفیسر کا شیخ آصف کو تحریری جواب


مالیگاؤں :8 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی نمبر 114 میں بوگس ووٹرس کے اضافہ پر داخل کردہ شکایت کی روشنی میں مالیگاؤں شہر کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے شکایت کردہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کو تحریری جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپکی شکایات پر مالیگاؤں شہر سینٹرل اسمبلی حلقہ میں 2019 کے اسمبلی الیکشن سے قبل اور اسمبلی الیکشن کے بعد جن 30 ہزار نئے ووٹرس کا اضافہ ہوا ہے ایسے تمام ووٹرس کی جانچ پڑتال کی جائے گی اور ان ووٹرس کے داخل کردہ فارم نمبر 6 میں شامل تمام کاغذات کی جانچ کی جائے گی اور اسی کے ساتھ پرائیوٹ کمپیوٹر سینٹر کی بھی جانچ پڑتال کی جائے گی ۔اگر تحقیقات میں ایک فرد کی ایک سے زائد ووٹ نظر آتی ہے تو ایسے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اسی کے ساتھ ان ووٹوں کو بڑھانے والے کمپیوٹر سینٹر پر بھی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے شیخ آصف کو یہ بھی کہا کہ جلد ہی آپکے اور الیکشن محکمہ کے درمیان اس مسئلہ پر ایک راؤنڈ ٹیبل میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آپکی ایک ایک شکایت کو بغور سنتے اور دیکھتے ہوئے باریکی سے جانچ کی جائے گی ۔اس ضمن میں پرانت آفیسر کو شیخ آصف نے جمعرات کو ایک شکایتی مکتوب دیا تھا اور جمعہ کو شام میں ایک واٹس ایپ اور ای میل پر دھرنا اندولن کرنے کا لیٹر دیا تھا کہ اگر اس معاملہ میں شفافیت کے ساتھ بوگس ووٹرس کا نام ووٹرس لسٹ سے حذف کرنے میں خاطر خواہ کارروائی نہیں کی گئی تو نو اگست کرانتی دن پر گاندھی پتلا پر ایک روزہ دھرنا اندولن کیا جائے گا ۔جس کے جواب میں پرانت آفیسر نے مذکورہ تحریری جواب دیا ہے اور شیخ آصف سے اپیل کی گئی ہے کہ آپ یہ دھرنا ملتوی کریں ۔الیکشن محکمہ آپکی شکایت پر سخت کارروائی کررہا ہے اور جانچ پڑتال میں پائے جانے والے خاطی افراد پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔اسطرح کی تفصیلات آصف شیخ نے نمائندہ کو دی ہے 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے