پوار واڑی پولس عملہ کی کارروائی، 4 لاکھ مالیت کا 45 کلو گانجہ ضبط، ملزم کو چھ جولائی تک پولس تحویل، شہر میں نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں پر پولس سخت کارروائی کریگی


پوار واڑی پولس عملہ کی کارروائی، 4 لاکھ مالیت کا 45 کلو گانجہ ضبط، ملزم کو چھ جولائی تک پولس تحویل

شہر میں نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرنے والوں پر پولس سخت کارروائی کریگی 

مالیگاؤں: 3 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ)ضلع ایس پی ارتی سنگھ، ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے کی رہنمائی میں کیمپ ڈی وائے ایس پی منگیش چوہان کو ملی خفیہ معلومات کے مطابق پوار واڑی پولس اسٹیشن حدود میں نشہ آور اشیاء کو فروخت کرنے کی غرض سے محمد گلزار محمد کلیم عرف پاپا نامی نوجوان اپنی موٹر سائیکل MH 41 - 5289 پر سوار دھولیہ کی سمت سے مالیگاؤں شہر میں آصف چوہا، ممبیا، آمین کی ملکیت کا 45 کلو گانجہ لیکر آرہا ہے۔جس پر پوار واڑی پولس انسپکٹر گلاب راؤ پاٹل، پولس انچارج کیل سنگھ پورا ۔اسپیشل اسکواڈ کے عمران سید، سچن بوداڑے، سچن تھورات ۔مورے، کے علاوہ پوار واڑی پولس اسٹیشن کے سریش باوسکر، سید، پگارے، ونایک جگتاپ ،امباداس ،نوناتھ شیلار ،راکیش جادھو وغیرہ نے ممبئی آگرہ روڈ پر واقع لبیک ہوٹل کے پاسکارروائی کرتے ہوئے گلزار محمد کلیم عرف پاپا سے پوچھ تاچھ کیا اور اور اسکے قبضہ سے موٹر سائیکل سمیت  4 لاکھ 70 ہزار روپے مالیت کا 45 کلو گانجہ ضبط کیا ہے اسطرح کی معلومات مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ایس پی سندیپ گھگے نے آج شام منعقدہ پریس کانفرنس میں دی ۔موصوف نے پولس کنٹرول روم ایس پی آفس کے صحن میں صحافیوں سے مخاطبت میں کہا کہ رات دیر گئے پولس کو معلومات ملی تھی کہ مالیگاؤں شہر میں ایک آدمی گانجہ لیکر آیا ہےتب پولس نے گھات لگا کر اسے گرفتار کر لیا ۔ملزم کے خلاف پوار واڑی پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹر نمبر 357 /2020 NDPS کی قلم 20 (بی) 22 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے مزید تفتیش پولس سب انسپکٹر کیلسنگھ پاورا کررہے ہیں ۔گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے 6 جولائی تک پولس کسٹڈی دی ہے ۔ ایڈیشنل ایس پی نے کہا کہ پوار واڑی پولس اسٹیشن کی ٹیم نے بروقت کارروائی کی ہے اور شہر میں ہونے جارہے غیر قانونی کاروبار کو ختم کرنے کی ایک کوشش کی ہے ۔ایڈیشنل ایس پی نے کہا شہر میں کسی بھی قسم کا غیر قانونی کاروبار جاری نہیں رہ سکتا اگر کوئی شخص نشہ آور اشیاء کا کاروبار کرتا ہے تو اسکی اطلاع پولس کو فوری طور پر دی جائے تاکہ شہر میں جاری نشہ آور اشیاء کے کاروبار کو ختم کیا جاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے