مفتی اسماعیل کے ایم ایل اے فنڈ کا ایک روپیہ بھی مالیگاؤں کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا،جھوٹ بول کر اپنی ناکامی چھپا رہے ہیں، ایم ایل اے صاحب
مفتی اسماعیل نے ایم ایل اے فنڈ ناسک میں کیوں دیا؟ کیوں مالیگاؤں کی عوام پر خرچ نہیں کیا گیا ایم ایل اے فنڈ؟
مالیگاؤں : 20 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ)مجلس ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے کورونا کے ایام میں سب سے بڑا جھوٹ بولا کہ میرے ایم ایل اے فنڈ سے 50 لاکھ خرچ ہوا ہے جوکہ سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں اسطرح کا اظہار شیخ آصف نے دوران پریس کانفرنس بھی کیا ۔شیخ آصف نے مفتی اسماعیل کو چیلنج کیا ہے کہ مفتی اسماعیل بتائیں کہ انہوں نے کیسے اپنا ایم ایل اے فنڈ مالیگاؤں کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں دیکر کورونا کٹ پر خرچ کیا؟ آصف شیخ نے کہا کہ مفتی اسماعیل نے 50 لاکھ روپیہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں خرچ نہیں کیا ہے انہوں نے ناسک سول سرجن کے اکاؤنٹ میں ایم ایل اے فنڈ دیا ہے مالیگاؤں کارپوریشن کے کاؤنٹ میں مفتی اسماعیل نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مفتی موصوف جھوٹ بول کر عوام کو پھر گمراہ کررہے ہیں۔ایم ایل اے فنڈ کے اخراجات کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی کہ یہ کیوں مالیگاؤں کی عوام پر خرچ نہیں کروایا گیا ہے اور کیا وجہ ہے کہ مفتی اسماعیل نے یہ فنڈ ناسک کو دیا ہے؟ آصف شیخ نے انہیں ناکام ایم ایل اے کا خطاب دیا ہے اور کہا کہ شہر میں کورونا وباء سے ہاہا کار مچی ہوئی تھی، لوگ مررہے تھے، غریب دو وقت کی روٹی کیلئے ترس رہے تھے اور شہر کا ایم ایل اے گرفتاری کے ڈر سے بھاگا بھاگا پھر رہا تھا، اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی بجائے اپنی ہی گھر میں کورنٹائن ہوگئے تھے اور شہر کو لاوارث چھوڑ دیا تھا اور آج اپنی ناکامی چھپانے کے لئے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ لے رہے ہیں وہ اصل میں شہریان کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔آصف شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں روزی روٹی کیلئے لوگ پریشان تھے، دواخانے بند تھے لوگ انتقال کررہے تھے اور ایسے حالات میں ایم ایل اے اپنی ذمہ داری سے دور بھاگ رہیں تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com