آصف شیخ رشید کی جدوجہد کامیاب، فلائے اوور بریج کی تعمیر میں تیزی لانے محکمۂ شہری ترقیات نے دیا کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں 16,کروڑ کا فنڈ
میونسپل کارپوریشن منظور پلان کیمطابق فلائی اوور برج کا کام جاری کرے۔آصف شیخ رشید
مالیگاؤں :7 جون (پریس ریلیز ) فلائی اوور برج کا کام منظور پلان کے مطابق جلد سے جلد جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں جونا آگرہ روڈ کے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ مالیگاؤں سینٹرل کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر دیپک کاسار سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے بتلایا کہ حکومت مہاراشٹر کے محکمۂ شہری ترقیات سے گذشتہ تین روز قبل کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں 10,کروڑ روپیہ کی خطیر رقم جمع کی گئی ہے۔ منترالیہ سے اس کی تفصیل حاصل ہوتے ہی انہوں نے میونسپل کمشنر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے ان کے بنگلے پر ملاقات کی اور فلائی اوور برج کے کام کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے روکے جانے کے بعد دوبارہ تیزی سے جاری کرنے کو کہا۔ آصف شیخ رشید نے بتلایا کہ مالیگاؤں شہر کے اولین فلائی اوور برج کی تعمیر کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے 21,کروڑ 72,لاکھ کے تخمینے سے اپوزیشن میں رہتے ہوئے منظوری حاصل کی تھی۔ اس برج کیلئے حکومت مہاراشٹر نے اس سے قبل 6,کروڑ روپیہ کارپوریشن کے اکاؤنٹ میں دیا ہے اور ابھی تین دنوں قبل مزید 10,کروڑ روپیہ جمع کیا ہے۔ حکومت مہاراشٹر کے شہری ترقیات ڈیپارٹمینٹ نے اپنے حصہ کی پوری رقم کارپوریشن خزانہ میں جمع کردی ہے آصف شیخ رشید نے مزید کہا کہ جس وقت اس فلائی اوور برج کو منظوری حاصل ہوئی تھی اس وقت ریاست میں بی جے پی کی حکومت تھی اسمبلی انتخابات کے بعد مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت تشکیل پانے پر محکمۂ شہری ترقیات نے فنڈ جاری نہیں کیا تھا لیکن شہر کی ضرورت کے پیش نظر میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید، سابق میئر شیخ رشید اور خود آصف شیخ رشید نے کانگریس کے صوبائی صدر اور وزیر محصول بالا صاحب تھورات کی رہنمائی میں وزیر شہری ترقیات ایکناتھ شندے سے ملاقات کرتے ہوئے فنڈ ریلیز کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور اس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں اور حکومت مہاراشٹر کے محکمۂ شہری ترقیات نے 10,کروڑ کا فنڈ ریلیز کرکے آصف شیخ رشید کو آگاہ کیا جس کی بنیاد پر میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید اور آصف شیخ رشید نے شری بالا صاحب تھورات اور ایکناتھ جی شندے کا مشترکہ طور پر شکریہ ادا کیا ہے لہٰذا کارپوریشن منظور پلان کیمطابق جلد سے جلد اس فلائی اوور برج کی تعمیر کو مکمل کرکے جونے آگرہ روڈ پر ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی جدوجہد کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com