میئر طاہرہ شیخ اور سابق میئر شیخ رشید کی جرآت کو سلام، مالیگاؤں سے دشمنی کا اظہار کرنے والے رکن پارلیمینٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی ریسٹ ہاؤس میں مذمت، پریس کانفرنس سے واک آؤٹ

میئر طاہرہ شیخ اور سابق میئر شیخ رشید کی جرآت کو سلام، 

مالیگاؤں سے دشمنی کا اظہار کرنے والے  رکن پارلیمینٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی ریسٹ ہاؤس میں مذمت، پریس کانفرنس سے واک آؤٹ

 مالیگاؤں کے کورونا مریضوں کے دھولیہ میں داخلہ پر پابندی کے خلاف شیخ رشید و طاہر شیخ کا دوٹوک جواب

مالیگاؤں (پریس ریلیز)12,جون بروز جمعہ۔ مالیگاؤں کے کورونا متاثر مریضوں کے علاج کیلئے دھولیہ لائے جانے کی مخالفت کرنے والے دھولیہ حلقۂ انتخاب کے رکن پارلیمینٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی مذمت کرتے ہوئے کارپوریشن کی کمشنر کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید اور سابق میئر شیخ رشید نے واک آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن اور بھارتیہ جین سنگھٹنا کے اشتراک سے منعقدہ پریس کانفرنس میں مذمت اور بائیکاٹ کا یہ معاملہ 12,جون بروز جمعہ کی۔دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے وقوع پذیر ہوا۔ جس وقت مالیگاؤں شہر میں کورونا نے قہر مچایا ہواتھا مصیبت کی اس گھڑی میں دھولیہ کے بی جے پی سے منسلک عوامی نمائندگان اور  ناسک کے بی جے پی میئر، اور اراکین اسمبلی خصوصی طور پر دھولیہ مالیگاوں حلقہ کے رکن پارلیمینٹ ڈاکٹر سبھاش بھامرے نے مالیگاؤں کے کورونا متاثر مریضوں کو اپنے شہروں میں علاج کیلئے لائے جانے کی مخالفت کی تھی۔ بھارتیہ جین سنگھٹنا کی جانب سے کورونا کے قہر کو روکنے کی غرض سے کارپوریشن کو 14,ایمبولینس فراہم کی گئی تھی بھارتیہ جین سنگھٹنا کے دستہ میں شامل ڈاکٹروں کی ٹیم نے تقریباً  50,ہزار کورونا متاثرین کا معائنہ کیا جن میں 983,مریضوں کو مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی طرف علاج کیلئے رجوع کیا گیا اس کی معلومات عوام تک پہونچانے کیلئے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید کی معرفت میونسپل کمشنر دیپک کاسار اور بھارتیہ جین سنگھٹنا کے شانتی لال متھا اور دیگر ذمہ داران نے مشترکہ پریس کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ پریس کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں لیکن عین موقع پر دھولیہ مالیگاؤں حلقۂ پارلیمینٹ کے رکن ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی آمد پر سابق میئر شیخ رشید بھڑک اٹھے اور مصیبت کے ایام میں مالیگاؤں کے کورونا متاثرین کو علاج کیلئے دھولیہ لائے جانے کی مخالفت والے بیان پر خود ڈاکٹر سبھاش بھامرے کے روبرو ان کی نہ صرف مذمت کی بلکہ کارپوریشن کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا۔ اس موقع پر سابق میئر شیخ رشید نے ببانگ دہل کہا کہ مالیگاؤں کے تعلق سے ڈاکٹر بھامرے کے دوہرے رویہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو اپنے شہروں میں مالیگاؤں کے مریض نہیں چاہییں انہیں مالیگاؤں  بھی نہیں آنا چاہیئے۔ شیخ رشید نے کہا کہ رکن پارلیمینٹ رہتے ہوئے وزارت کا حلف لینے والے شخص نے مالیگاؤں کیلئے کیا کیا، یہ خود ڈاکٹر ہیں ان کی ذمہ داری تھی کہ مالیگاؤں کیلئے بڑا ہاسپٹل قائم کرتے کیونکہ مرکزی حکومت میں وزیر تھے۔ لیکن محض فرقہ وارانہ سیاست کی بنیاد پر مالیگاؤں کے مریضوں کا دھولیہ اور ناسک میں علاج کیلئے روکنے والوں کی ہم مذمت کرتے رہیں گے سابق میئر شیخ رشید کے ہمراہ محترمہ طاہرہ شیخ رشید نے بھی ڈاکٹر سبھاش بھامرے کی مالیگاؤں آمد پر مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنا موقف واضح کیا اور کارپوریشن کی جانب سےمنعقدہ پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ ابھی تک یہ سمجھ میں نہیں آسکا کہ رکن پارلیمینٹ سبھاش بھامرے کو میونسپل کمشنر نے مدعو کیا تھا یا بھارتیہ جین سنگھٹنا نے بلایا تھا یا پھر وہ بھی  بن بلائے مہمان کی طرح کورونا کے عذاب سے چھٹکارے کا کریڈٹ لینے اچانک پہونچ گئے تھے بہر حال سابق میئر شیخ رشید نے مالیگاؤں شہر سے دوہرا رویہ رکھنے والے رکن پارلیمینٹ کے روبرو ان کی مذمت کرکے اہلیان شہر کی لاج رکھ لی ہے اور ان کے اس اقدام اور ببانگ دہل نمائندگی کی ہرطرف سرہنا کی جارہی ہے۔ان سطور کیساتھ کانگریس پارٹی کے مقامی ترجمان صابر گوہر نے پریس ریلیز جاری کی ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے