دوبارہ لاک ڈاؤن، 15 جون سے مالیگاؤں مکّمل بند کرنے کی حقیقت،پرانت آفیسر شرما نے کیا خلاصہ، عوام افواہ پر پر دھیان نہ دیں لیکن 30 جون تک مشروط لاک ڈاؤن برقرار
مالیگاؤں :11 جون (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) گزشتہ ایک دو روز سے شہر بھر میں تیزی سے گشت کررہی خبر کہ 15 جون سے مالیگاؤں شہر میں پھر سے لاک ڈاؤن لگا کر مکمّل بند کر دیا جائے گا اور کسی بھی طرح سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں نمائندہ کو کئی افراد نے فون کال کرتے ہوئے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی اور بہت سارے افراد نے ملاقات کرتے ہوئے اس غیر یقینی مکمل بند ہونے کی خبر کے متعلق تفصیل جاننا چاہی تب انہیں اور تمام شہریان کی تشفی اور عوام کی معلومات و شہر بھر میں پھیلی افواہ کے خلاصہ کے مقصد سے نمائندہ نے مقامی پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے معلومات طلب کی جسے عوام کی معلومات کے لئے شائع کیا جارہا ہے کہ یہ خبر محض افواہ ہے ۔بند کے متعلق مہاراشٹر سرکار کی جانب سے اس قسم کا کوئی فرمان نہیں آیا ہے ۔ خیال رہے کہ مالیگاؤں سمیت ریاست بھر میں 30 جون تک مشروط لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے ۔ عوام کی معلومات کے لئے یہ بھی بتانا ضروری ہیکہ ممبئی میں عوام کی بڑھتی ہوئی غیر ضروری بھیڑ پر وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے انتباہ دیا ہے کہ بھیڑ بھاڑ کم کی جائے ورنہ پھر سے ممبئی میں لاک ڈاؤن لگا دیا جائے گا۔ وہیں گزشتہ روز ناسک سٹی میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کے باوجود بھی ناسک شہر کی عوام لاپرواہ طریقہ سے بازاروں میں بھیڑ کررہی ہیں، بڑھتے عوامی ہجوم پر قابو پانے کے لئے ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے نے اپنے ویڈیو پیغام میں ناسک سٹی کی عوام سے اپیل کرتے ہوئے انتباہ دیا ہے کے اگر دو دنوں میں عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی اور بازاروں سے بھیڑ کم نہیں کی تو پھر ہمیں مجبوراً بازار کو بند کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کرنا پڑے گا ۔ اس خبر کے منظر عام پر آنے سے منگل کی شام دیر گئے سے ہی مالیگاؤں شہر میں لاک ڈاؤن کرتے ہوئے بازار ، کرانہ دکان سمیت سبھی دکانوں کو 15 جون سے 15 دنوں کے لئے بند کرنے کی خبر زبان زد عام ہورہی ہے ۔ جس کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر سے عوام میں ضروری اشیاء کی خریداری کو لیکر بے چینی کا ماحول پیدا ہو گیا ہے ۔ اس ضمن میں نمائندہ نے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما سے معلومات طلب کی تب موصوف نے کہا کہ دوبارہ لاک ڈاؤن کا کوئی بھی سرکاری فرمان نہیں آیا ہے اس لئے عوام کسی بھی قسم کی افواہ یا غلط فہمی کا شکار نہ ہوں ۔سرکاری انتظامیہ کی جانب سے مالیگاؤں شہر کی عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے بلا ضرورت گھومنے پھرنے ، بازار اور دکانوں میں بھیڑ جمع کرنے سے احتیاط کریں ۔چہرے پر ماسک لگاۓ ، بنا ماسک کے گھر سے باہر نا نکلے ، شام میں 5 بجے تک اپنے کاروبار کو بند کر دے ، شام 5 بجے کے بعد صرف میڈیکل خدمات ، دودھ اور پھل فروٹ سمیت ضروری اشیاء کو رات 9 بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے ۔ رات 9 بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو کا نفاذ رہے گا ، رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت سڑکوں پر نہ نکلے ورنہ آپ قانونی کارروائی کی زد میں آسکتے ہیں ۔ دی گئی ھدایت پر عمل کرتے ہوئے انتظامیہ کا تعاون کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com