مہاتما جیوتی با پھلے جن آروگیہ یوجنا"کے تحت صد فیصد مفت علاج
یکم مئی مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر وزیر صحت راجیش ٹوپے کا اعلان
مالیگاؤں :2 مئی (بیباک@ نیوز اپڈیٹ ) مہاتما جیوتی باپھلے جن آروگیہ یوجنا کے ذریعہ ریاست کی صد فیصد عوام کا مفت علاج کرنے کا اہم ترین فیصلہ یکم مئی مہاراشٹر کے یوم تاسیس پر ریاست کے وزیر صحت شری راجیش ٹوپے نے کیا ہے۔ ریاست کی عوام کا مفت اور بنا پیسوں کے بیما پالیسی کے ذریعہ تحفظ دینے والی مہاراشٹر واحد ریاست ہے۔ اس طرح کا اظہار راجیش ٹوپے نے کیا ہے دریں اثناء کورونا کی بیماری پر علاج کرتے ہوئے ممبئی کے کچھ پرائیویٹ ہاسپٹلوں میں من مانی طریقہ سےفیس وصول کی جارہی ہے جس کے سد باب کیلئے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی ایماء پر لیا گیا ہے اس امر کا اظہار راجیش ٹوپے نے کیا۔ واضح رہے کہ مہاتما جیوتی باپھلے جن آروگیہ یوجنا کے تحت ریاست کی کل آبادی کے 85,فیصد عوام کو فائدہ حاصل ہورہا تھا دیگر 15,فیصد آبادی جس میں سرکاری، نیم سرکاری ملازمین، سفید راشن کارڈ ہولڈرس، کو بھی اس اسکیم میں شامل کئے جانے سے عام جنتا کے علاج پر مالی اخراجات کی فکر کرنیوالا فیصلہ ہے۔
ممبئی، پونہ کے جو ہاسپٹل جنرل انشورنس پبلک سیکٹر ایسوسی ایشن(GIPSA) کیساتھ معاہدہ کرچکے ہیں اور مختلف بیماریوں کے علاج کے نام پر مختلف پیکیج طے کئے ہوئے ہیں ایسے ہاسپٹلس کورونا کے علاج کیلئے طے شدہ بل بنائیں پھربیمار شخص کسی بھی وارڈ میں کیوں نہ ہو طے شدہ فیس سے زائد رقم کا اندراج نہیں کیا جاسکتا۔ یہ پابندی پرائیویٹ ہاسپٹلس کیلئے ضروری ہوگی۔ علاج کے دوران پی پی ای کٹس، این 95,ماسک، استعمال کرنے پر قیمت خرید سے %10,اضافی رقم حاصل کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ مہاراشٹر کے دیگر ہاسپٹلوں نے جو مختلف تھرڈ پارٹی اگریمینٹ(TPE) ایک ہی وقت میں علاج کیلئے جو رقم مختص کی ہے ان میں جنرل وارڈ کے اقل ترین ریٹ سے زیادہ وصول نہیں کیا جاسکتا۔ مہاراشٹر کے یوم تاسیس کے موقع پر پرچم کشائی کے بعد صحافیوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے اس اہم فیصلہ کا خلاصہ کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com