قیمتوں میں اضافہ کر مہنگے داموں فروخت کرنے والے دکانداروں کی شکایت اپنے علاقوں میں گشت کررہی پولیس و محصول اور کارپوریشن انتظامیہ کے دستے سے کریں: پرانت آفیسر
جو افراد سڑکوں پر گھوم رہے ان پر اب ڈنڈوں کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی
مالیگاؤں : 28 مارچ (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے خوف اور لاک ڈاؤن میں رہے رہی عوام کو ضروریات زندگی کی اشیاء حاصل کرنے کے لئے حد درجہ تکلیفوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے ، لاک ڈاؤن کے لگتے ہی ضروری اشیاء کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے ہے ، ہر طرف دکاندار زیادہ منافع خوری کی قطار میں کھڑا ہوگیا ہے جس کی شکایت انتظامیہ تک بھی مسلسل پہونچ رہی ہے ، اس معاملے پر عوام کی تکلیفوں اور دکانداروں کی من مانی پر شہر پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے انتباہی رخ اختیار کرتے ہوئے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ضروری اشیاء کا کاروبار کررہے ہیں اور کرانہ دکان چلا رہے افراد منافع خوری اور لوٹ مار سے باز نہیں آئے اور وہ سستے داموں کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کررہے ہیں تو انکے خلاف محکمہ خوراک کے قانون 2005 کے تحت کاروائی کی جائے گی جس کی سزا 7 سال ہے ، ایسے دکانداروں کے خلاف عوام اپنے اپنے علاقوں میں گشت کررہی پولیس ، میونسپل دستہ اور محصول محکمہ کے ملازمین سے کریں ، شکایت ملنے کے بعد ملازمین اس دکان پر جاکر جانچ کرینگے اور قصوروار پائے جانے پر قانونی کارروائی کی جائے گی ، وہیں جو افراد اب بھی سڑکوں پر گھوم رہے ایسے افراد پر اب صرف ڈنڈا ہی نہیں پڑے گا بلکی دفعہ 188 کے تحت قانونی کاروائی بھی کی جاۓ گی ، اگر آپ قانونی گرفت اور وبائی امراض سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو اپنے آپ کو اپنے گھروں میں محدود کرلیں ، انتظامیہ کے ساتھ تعاون نہیں کرنے والے افراد کے ساتھ اب سختی سے نپٹا جاۓ گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com