شہر کے راستوں پر پولس کی ناکہ بندی، چوک چوراہے پر پولس کا معقول بندوبست




شہر کے اندرونی راستوں پر پولس کی ناکہ بندی، چوک چوراہے پر پولس کا معقول بندوبست

کورونا وائرس: مالیگاؤں سمیت ناسک ضلع میں الرٹ، عوام گھروں میں ہی رہیں، ورنہ.....

سڑکوں پر گھومنے والوں پر ڈرون کیمرہ سے ہوگی نگرانی

مالیگاؤں :30 مارچ( بیباک@ نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں کورونا وائرس اپنا قدم آگے کی بڑھاتا جارہا ہے اب تک ریاست مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 215 تک پہنچ چکی ان میں ممبئی میں 89، تھانے، نیو ممبی میں 23، پونہ میں 42، سانگلی میں 25، ایوت محل 4، ناگپور 16 ،احمد نگر 5،ستارہ 2،اورنگ آباد1،رتنا گیری 1،جلگاؤں 1،کولہا پور 2،گوندیا 1،سندھو درگ 1،بلڈانہ ،1 ناسک 1 اسطرح ریاست میں کورونا وائرس کے کل 215 مریضوں کی فہرست سامنے آئی ہے ایسے میں ریاستی حکومت نے عوام کی فلاح کے لئے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے بچوں اور اپنے خاندان کی جان کی 
حفاظت کریں، اپنے گھروں میں ہی رہیں۔
، وہیں اتوار کو ناسک ضلع کے لاسل گاؤں میں کورونا وائرس سے متاثر ایک مریض ملنے سے پورے ضلع میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے حفظ ماتقدم کے طور پر پولس نے مالیگاؤں شہر میں بھیجا سختی بڑھا دی ہے ہر چوک چوراہے پر پولس کا معقول بندوبست لگایا گیا ہے اور شہر کے داخلی راستوں پر پولس نے جہاں ناکہ بندی کردی ہے وہیں شہر کے اہم راستوں پر بھی پولس پیٹرولنگ میں اضافہ کردیا گیا ہے، بلا وجہہ سڑکوں پر گھومنے پھرنے والوں کی گاڑیاں ضبط ہوگئی اور ان پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی ۔محکمہ محصول و کارپوریشن کے ساتھ ساتھ شہر پولس انتظامیہ نے عوام کو اپنے گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے ورنہ بلا وجہ سڑکوں پر گھومنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہیں پولس انتظامیہ کی جانب سے بار بار گھروں میں رہنے کی اپیل کئے جانے کے باوجود نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں ، گلیوں اور چوک چوراہوں پر نظر آرہے ہیں ایسے افراد کی نگرانی کرنے کے لئے مالیگاؤں پولیس محکمہ کی جانب سے ڈرون کیمرے سے نگرانی کی جاۓ گی اور سڑکوں پر بلا وجہ گھومنے پھرنے والوں کو ڈرون کیمرے میں قید کیا جائے گا اور ان افراد کو گرفتار کرتے ہوئے قانونی کاروائی کی جاۓ گی اسطرح کی تفصیلات محکمہ پولیس کی جانب سے موصول ہوئی ہے ، شہریان احتیاط برتیں اور اپنے گھروں میں رہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے