سنجئے نرادھار یوجنا کے تحت بیوہ، بزرگ ، معذور وظیفہ یافتگان کو تین ماہ کا وظیفہ فوراً دیا جائے
کورونا وائرس سے لاک ڈاؤن کی صورت حال پر سماجی وزیر دھنجئے منڈے سے آصف شیخ رشید کا مطالبہ
مالیگاوں 25 مارچ :(بیباک@نیوز اپڈیٹ) سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے سماجی فلاح و بہبود و انصاف کے وزیر دھنجئے منڈے کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بیوہ ، بزرگ ،معذور و دیگر وظیفہ یافتگان کو ان کے وظیفے کی تین ماہ کی رقم فوراً فراہم کی جائے تاکہ یہ موظفین ایسے حالات میں بینکوں سے رقم نکال کر معاشی مندی سے بچ سکیں اور موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے میں ان کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو سکے ۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے عام معیشت کمزور ہو چکی ہے ۔ ایسے میں ان مستحقین کی حالت تشویش ناک ہوتے جارہی ہیں ، حکومت ایسے افراد کا بھی خیال رکھے اور فوری توجہ دیکر ان کے لئے آسانیاں پیدا کریں تا کہ موجودہ حالات میں وظیفہ یافتگان احساس کمتری کا شکار نہ ہوسکیں ۔ حکومت اس تعلق سے غور و فکر کرتے ہوئے فوری امدادی وظیفوں جاری کرے، آصف شیخ رشید نے یہ خط بذریعہ ای میل اور واٹس سے روانہ کیا ہے ۔ اس لیٹر کی ایک ایک کاپی وزیر محصول بالا صاحب تھورات، ضلع کلکٹر و ہنگامی حالات پر راحت رسانی محکمہ ناسک کے ساتھ ساتھ پرانت آفیسر ،تحصیلدار اور ایڈیشنل کلکٹر کو بھی روانہ کی گئی ہے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com