میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے اہم راستوں پر جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ
مالیگاؤں: 26 مارچ (بیباک@ نیوز اپڈیٹ) کورونا وائرس سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک اور روک تھام کیلئے احتیاط علاج سے بہتر ہے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن برسراقتدار اور میونسپل میئر محترمہ طاہرہ شیخ رشید کے احکامات کی روشنی میں شہر کے اہم راستوں قدوائی روڈ، محمد علی روڈ، مولانا ابوالکلام آزاد روڈ، مرزا غالب روڈ، مشرقی اقبال روڈ، چندن پوری روڈ، مولانا شوکت علی روڈ ، ادیب روڈ شہید عبدالحمید روڈ، سلام۔چاچا روڈ،بہادر شاہ ظفر روڈ، سمیت شہر کی تمام ہی 40,اور 60,فٹی راستوں پر دو فائربدگیڈ گاڑیوں کے ذریعہ جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے ۔شہر کی عوام سے گذارش کی گئی ہے کہ کاریوریشن کے فائر بریگیڈ عملے کیساتھ تعاؤن کرتے ہوئے ایسے تمام راستوں سے سبزی، پھل فروٹ اور گوشت وغیرہ کی گاڑیوں اور دکانوں کو وقتی طور پر ہٹالیں تاکہ ان دواؤں کے اثرات کھانے پینے کی اشیاء تک نہ پہونچ سکیں اور نہ ہی راستوں پر بھیڑ اکٹھا ہونے دیں، کیونکہ یہ سب کچھ احتیاطی تدابیر کے تحت ہی کیا جارہا ہے عوام سے کارپوریشن نے تعاؤن کی اپیل کی ہے ۔اس موقع پر نائب کمشنر روہی داس، واٹر سپلائی انچارج مارواڑ، کاتھیپوری و کارپوریشن کا عملہ موجود رہا ۔اسطرح کی اطلاع صابر گوہر نے دی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com