بریکنگ نیوز.... دوبارہ الیکشن نہیں! جلد بنائیں گے حکومت، شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کی کوشش تیز



!بریکنگ نیوز....  دوبارہ الیکشن نہیں

جلد بنائیں گے حکومت، شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کی کوشش تیز

اگھاڑی سرکار میں ہندو توا ایجنڈا نہیں ہوگا: راؤت

ممبئی : (بیباک@ آن لائن) 13 نومبر : مہاراشٹر میں 12 نومبر کو صدر راج کا نفاذ کیا گیا ایسے حالات میں ایک طرف جہاں سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آنے والی ھارتیہ جنتا پارٹی نے صاف لفظوں میں کہا کہ ہم ابھی دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تو وہیں ریاست مہاراشٹر کی عوام کو این سی پی کے سربراہ شرد پوار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صبر کریں، ریاست میں دوبارہ الیکشن نہیں ہوگا ہم جلد ہی سرکار بنائیں گے۔

اس سے قبل کانگریس، سینا کی میٹنگ میں بھی حکومت سازی کو لیکر کوشش تیز کردی گئی ہے اور کامن مینیمم پروگرام بنانے کو کہا گیا ہے اس دوران شیو سینا ترجمان سنجئے راؤت نے کہا کہ ہمارے اتحاد میں ہندو توا کو دور رکھا جائے گا ریاست کی اگھاڑی سرکار میں ہندو روا رکاوٹ نہیں بنے گا ہم مل جل کر کام کریں گے اور ریاست کے سبھی لوگوں کو ساتھ لیکر چلیں گے، آج ہی رات کانگریس این سی پی کی فائنل میٹنگ ہوگی جس میں حکومت بنانے کی خوشخبری سنائی جائے گی اسطرح کی اطلاع جینت پاٹل نے ایک میٹنگ کے اختتام پر کی ہے یعنی اب ریاست میں جلد ہی حکومت سازی ہوگیا اسکے لئے کانگریس این سی پی کے قدآور لیڈران ممبی میں پہنچ گئے ہیں وہیں تمام ایم ایل ایز بھی ممبئی آچکے ہیں ادھر سینا ایم ایل ایز کے ساتھ ادتیہ ٹھاکرے کی میٹنگ جاری ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے