بائیس جون کو مہاراشٹر کے پانچ اضلاع پر مشتمل اقلیتی کانفرنس لینے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا اعلان



22 جون کو مہاراشٹر کے پانچ اضلاع پر مشتمل اقلیتی کانفرنس لینے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا اعلان 


مہاراشٹر میں فرقہ پرست طاقتوں کی سازش کو روکنے کیلئے قانونی لڑائی کا لائحہ عمل طے ہوگا



مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جمبو جیٹ میٹنگ ، آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی پریس کانفرنس 




مالیگاؤں : 12 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کیا جارہا ہے ۔کبھی اذان تو کبھی مسجد، درگاہ اور اتی کرمن کے نام پر مسلمانوں کو شدید نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔وقف املاک اور قبرستان اور مساجد و مدارس کو بھی نشانہ فرقہ پرست بنا رہے ہیں اور مہاراشٹر کی حکومت مسلمانوں کے حق کس طرح کا رویہ اپنا رہی ہے یہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے ۔آج مالیگاؤں مسیت مہاراشٹر میں جنم داخلہ معاملہ کو لیکر مسلمانوں کو شدید نشانہ بنا کر تنگ کیا جارہا ہے ۔مالیگاؤں شہر میں مائناریٹی ڈیفنس کمیٹی کی خدمات نے پورے مہاراشٹر کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے اور مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے مسلمانوں کی اپیل ارہی ہے کہ ہمارے شہر میں بھی جنم داخلہ معاملہ ،وقف املاک ،مدارس و مساجد اور قبرستانوں کے مسائل سر ابھار رہے ہیں ۔مالیگاؤں میں آپ کی خدمات اچھی رہی ہے اسی لئے آپ ہماری بھی رہنمائی کریں ۔ہمارے بھی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں ۔اسی ضمن میں ہم نے ابتدائی طور پر مہاراشٹر کے پانچ اضلاع ناسک، احمد نگر، دھولیہ، جلگاؤں اور نندور بار پر مشتمل علاقہ کے مائناریٹی بالخصوص مسلمانوں کی ایک کانفرنس مالیگاؤں میں منعقد کررہے ہیں تاکہ انکے مسائل بھی حل کئے جاسکیں ۔اس طرح کی تفصیلات آج نور باغ میں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس سے کمیٹی کے کنوینر آصف شیخ نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ یہ کانفرنس آئندہ ماہ جون 22 کو مالیگاؤں میں منعقد ہوگی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک اور ریاست کے حالات کے تناظر میں قبل از وقت مسلمانوں کی وقف املاک، مدارس و مساجد اور قبرستان کو تحفظ دیا جاسکے ۔اس سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ دنوں میں اس کانفرنس کے تعلق سے میڈیا کے ذریعے تفصیلات پیش کی جاتی رہیں گی ۔آصف شیخ نے کہا کہ آج مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں جنم داخلہ معاملہ ،ایس آئی ٹی، چارج شیٹ، وقف ترمیمی قانون اور اتر مہاراشٹر کی اقلیتی کانفرنس کے تعلق سے کئی اہم فیصلے لئے گئے ۔


اس پریس کانفرنس سے مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مسلمانوں کی وقف املاک اور انکے مسائل کا حل تلاش کرنے اور انکی قانونی و جمہوری رہنمائی کرنے کیلئے ہم مالیگاؤں شہر میں 22 جون کو پانچ اضلاع کی ایک کانفرنس منعقد کررہے ہیں ۔اسی موقع پر انہوں نے کہا کہ ہم نے قلعہ جھونپڑپٹی معاملہ میں ہائی کورٹ سے اسٹے حاصل کیا تب ہمیں وشال گڑھ سے مسلمانوں کے فون انا شروع ہوئے ۔وشال گڑھ میں بھی بستی کو اکھاڑنے کی نوٹس دی گئی ہم نے انکی رہنمائی کی اور وکیل سے ملاقات کروائی ہے اسی طرح پورے مہاراشٹر میں ہم مالیگاؤں سے رہنمائی کرینگے ۔

اس پریس کانفرنس سے ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے بتایا کہ جنم داخلہ معاملہ میں چھاؤنی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 40/2025 کی چارج شیٹ داخل ہوگئی ہے اور اب ہم ایڈوکیٹ مرچنٹ کی خدمات لیکر کس کی ضمانت کب رکھنا کا فیصلہ جلد لینگے ۔اس موقع پر شان ہند نے کہا کہ کل خراب حالات آنے سے پہلے ہمیں آج اپنی خامیوں کو درست کرنا ضروری ہے اور مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مسلمانوں کو امن و سلامتی کے ساتھ قانون کی پاسداری و قانون سے کس طرح لڑائی لڑ کر کامیابی حاصل کی جائے اسکی رہنمائی کی جائے گی تاکہ بعد میں پیدا ہونے والے تناؤ سے  مسلمانوں کو پولس گرفتار نہ کرے ۔اس پریس کانفرنس سے قبل مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جمبو جیٹ میٹنگ کا انعقاد قاری زین العابدین صاحب کی صدارت میں کیا گیا تھا جس میں حافظ غفران، ڈاکٹر اخلاق، آصف حسین سر، عبدالسلام سلو عطر والا، عبدالرحمٰن سپنا، رمضان عباس، طارق مچھلی والا، افتخار بیلباغ، عبدالحلیم صدیقی، شفیق انٹی کرپشن، شیخ احمد منا وائرمین، عتیق سر، جابر شاہ، جنید عالم، آمین بھائی، نعیم مرزا، ندیم پھنی والا، مولانا انیس اظہر، مولانا اللہ بخش، مولانا اعجاز، مولانا تاج الدین، رضوان میمن، عابد بھائی شکوہ، عبداللہ پہلوان، احسان شیخ کے علاوہ وکلاء میں ایڈوکیٹ سالک عتیق، ایڈوکیٹ فرید مینار والا، ایڈوکیٹ شاہد اختر نوری، ایڈوکیٹ ریاض عتیق، ایڈوکیٹ افضال زاید، ایڈوکیٹ ہاشم ریاض، ایڈوکیٹ آمین مصطفیٰ، ایڈوکیٹ عبداللہ انصاری، ایڈوکیٹ جمیل انصاری، ایڈوکیٹ فہیم اختر وغیرہ شریک تھے،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے