دردناک حادثہ میں عبد القدوس درگاہی اور عتیق سیٹھ انتقال کر گئے
چالیس گاؤں روڈ پر حادثہ، کئی مسافرین زخمی، مالیگاؤں،چالیس گاؤں کے اسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری
مالیگاؤں : 18 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج صبح گیارہ بجے کے قریب مالیگاؤں سے اورنگ آباد جارہے درگاہی فیملی کے عبد القدوس سیٹھ اور انکے ساتھی چالیس گاؤں روڈ پر پلکھوڑ کے پاس ایک حادثہ کا شکار ہوگئے جس میں دو لوگوں کی موت اور دو کے زخمی ہونے کی اطلاع انکے بھتیجے نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ عبد القدوس درگاہی اپنے بیٹے فرحان درگاہی جو ڈرائیور بھی ہے اور ساتھ میں عتیق سیٹھ( کسمبا روڈ عبد الخالق نگر) اور الطاف سیٹھ( نیا اسلام پورہ) سفر اے ٹیوس کار سے سفر کررہے تھے کہ اچانک مخالف سمت سے ارہی گاڑی نے زور دار ٹکر ماری ۔دونوں گاڑیاں اپنی اپنی سمت سفر کررہی تھی لیکن یہ حادثہ کب اور کیسے ہوا یہ کسی کے سمجھ میں نہیں آیا ۔اس حادثے میں عبد القدوس محمد اسماعیل درگاہی ور عتیق سیٹھ کا انتقال ہوگیا ہے اور عبد القدوس درگاہی کے بیٹے فرحان سہارا اسپتال میں زیر علاج ہیں انہیں بھی چوٹ لگی ہوئی ہیں۔ادی طرح الطاف سیٹھ بھی اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں انہیں فاران اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے اپنے کچھ ساتھیوں اور پلکھوڑ کے افراد کو جائے حادثہ بھیجا ۔انہوں نے ابتدائی طبی معاونت کی اور زخمیوں کو مالیگاؤں لایا ۔کب عبد القدوس سیٹھ اور عتیق فٹر کو ڈاکٹرس نے چیک کیا تو کہا کہ انکا انتقال ہوچکا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات بھی احسان شیخ نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ ہم قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال آئے ہیں آصف شیخ مسلسل پولس اور ڈاکٹرس کے رابطے میں ہیں ۔ہم عوام سے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی اپیل کرتے ہیں اور زخمیوں کیلئے بھی دعائے صحت کی اپیل کرتے ہیں ۔احسان شیخ اور خالد ایس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں کے چار افراد میں سے دو زخمی اور دو انتقال کر گئے جبکہ چالیس گاؤں کی سمت کے مسافرین میں بھی بڑی تعداد کم از کم پندرہ افراد زخمی ہیں انہیں قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com