پچیس سالہ نوجوان محمد طارق قریشی کا قتل! ہل اسٹیشن کے پاس ملی لاش، پولس تحقیقات جاری
مالیگاؤں : 14 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ابھی کچھ روز قبل کی بات ہے کہ گرنا پل سے گر کر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔اس تعلق سے شہر میں چہ مگویاں جاری تھی کہ یہ نوجوان گرنا پل سے گرا نہیں بلکہ نشہ کی وجہ سے اس نوجوان کی موت ہوئی ہے۔ نشہ پر روک لگانے کیلئے پولس کارروائی کررہی ہیں وہیں۔ آج صبح تقریباً 7 بجے پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع سوند گاؤں اور درے گاؤں کے درمیان ہل اسٹیشن کے پاس ایک نوجوان کی لاش ملنے سے سنسنی پائی جارہی ہے ۔اس تعلق سے جب پولس کو اسکی خبر دی گئی تو پولس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول اسپتال لے جایا گیا ۔اس تعلق سے مقتول نوجوان کے چاچا نے میڈیا کو بتایا کہ یہ نوجوان کاروباری ہے ۔کام کے سلسلے میں اکثر دیر رات آیا کرتا ہے اور آج بھی وہ دیر سے گھر نہیں آیا تو ہم نے سمجھا کہ کام میں مصروف ہوگا لیکن جب ہمیں پولس اسٹیشن سے معلومات ملی تو ہمارے پیروں تلے زمین کھسک گئی ۔ہم پولس انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جرم میں جو بھی ملوث ہوگا اس پر سخت کارروائی کرے ۔اس موقع پر ظفر احمد نے بھی میڈیا کو تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مقتول کا نام محمد طارق محمد اسلم ساکن سردار نگر عمر 25 سال ہے ۔اس معاملے میں پوار واڑی پولیس اسٹیشن کے پی آئی سدھیر پاٹل جانچ پڑتال کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com