ہائی الرٹ : مہاراشٹر میں بم دھماکے کا خطرہ ؛ پولس کنٹرول روم کو دھمکی بھرا ای میل ، تلاشی مہم شروع


ہائی الرٹ : مہاراشٹر میں بم دھماکے کا خطرہ ؛ پولس کنٹرول روم کو دھمکی بھرا ای میل ، تلاشی مہم شروع



ممبئی : 13 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر پولس کنٹرول روم کو ایک ای میل موصول ہوئی ہے جس میں اگلے دو دنوں میں بم دھماکے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اس دھمکی آمیز ای میل کے بعد ممبئی سمیت مہاراشٹر کے کئی شہروں کی پولس کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔مہاراشٹر انتظامیہ نے اس خطرے کو سنجیدگی سے لینے کا انتباہ دیا ہے۔

ممبئی پولیس کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق مہاراشٹر پولس کے کنٹرول روم کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ اس ای میل میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2 دنوں میں بڑا بم دھماکہ ہونے والا ہے۔ کنٹرول روم نے یہ میل ممبئی پولس کو بھیجی ہے۔ ای میل ملنے کے بعد محکمہ پولیس میں ہلچل مچ گئی ہے۔ممبئی پولس انتظامیہ نے اس ای میل کو سنجیدگی سے لینے کا انتباہ دیا ہے۔ پولس فی الحال مذکورہ ای میل آئی ڈی کو ٹریک کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ای میل بھیجنے والے کے مقام کا بھی ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔ تاہم اس کے بعد ممبئی پولس مزید چوکس ہوگئی ہے۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ ای میل بھیجنے والے شخص کی بھی تلاش کی جارہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے